بلدل اینڈ چیگل
شکیل احمد چوہان
ناول کیا ہے ۔ ۔ یوں سمجھ لیں کہ کاغذ پر لفظوں کی صورت چلتی پھرتی اینیمیٹڈ مووی ہے۔ ۔ کہانی کا مرکزی خیال ، بنت ، انداز بیان اور کردار نگاری ایسی کہ بچے اس ناول کو ایک دفعہ شروع کر لیں تو پھر ختم کر کے ہی دم لیں۔ ۔ ۔ اس کہانی میں بچوں کی دلچسپی اور تفریح کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ ۔
یہ ایک جنگل کہانی ہے جس میں جانوروں کے کرداروں کے ساتھ کچھ انسانی کردار بھی شامل ہیں ۔ ۔ جنگل کی دنیا اور انسانوں کی بستی دونوں میں ہی اچھائی اور برائی کے حامل کردار دکھائے گئے ہیں لیکن مرکزی کرداروں کا تعلق جنگل کی دنیا سے ہی ہے۔ ۔
کہانی کا ولن “بلدل” ایک مضبوط کردار ہے۔ اس کردار کو اس طرح تخلیق کیا گیا ہے کہ یہ اپنی تمام تر سفاکیت اور چالاکی کے ساتھ ایک دہشت کی علامت بن کر ابھرتا ہے۔ اس کے ظلم کی منظر کشی بھی ایسی خوب کہ ایک خوف اور اداسی کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے۔
کائگا کی دنیا نیست و نابود کر دینے والا بلدل کا خونی وار ، کائگا کا بدلہ لینے کے لیے ایک منفرد راہ چننا اور پھر ایک باپ کے جذبات کو بہت خوبصورت طریقے سے بیان کیا گیا۔
چیگل ہماری کہانی کا ہیرو ۔ ۔ چیگل دراصل کون ہے اور یہ کائگا اور ہنی کا بیٹا کیسا بنا ۔ کہانی کا مرکزی اور دلچسپ موڑ ۔ چیگل کی حرکات کہیں ہنسا دیتی ہے اور کہیں افسردہ کر دیتی ہیں لیکن آخر میں چیگل جس طرح بدلتا ہے ۔ ۔وہ منظر بہت خوب
ڈینجر ڈوگی کی وفاداری ، ہنی کی محبت ، شہد کی مکھیوں پر ہونے والا حملہ ان اچھے کرداروں کے لیے دل اداس کر دیتا ہے اور وہیں ایگل ، چیل اور ریچھوں کی چالاکی اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے بلدل کی سفاکی میں اس کا ساتھ بلکہ بڑھاوا دینا ناول کی فضا میں ایک تناؤ کی کیفیت پیدا کر دیتا ہے۔
اس جنگل کہانی کے متوازی ایک الگ کہانی فطین کے فارم ہاؤس میں بھی چل رہی ہے۔ شی شاہین کا کردار بھی ایک مضبوط اور دلچسپ کردار ہے۔
یہ ناول بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے دلچسپی سے بھرپور ایک مکمل پیکج ہے۔
محسن حیات شارف
Reviews
There are no reviews yet.