انتہائی آسان اور دل چسپ انداز میں شاعری اوراس کے اوزان سبقا سبقا سکھانے والی بہترین کتاب۔۔۔۔ اضافہ شدہ پانچواں ایڈیشن۔۔۔۔
٭ فن شاعری کے نو آموز دوستوں کے لیے بالکل آسان انداز میں بیس اسباق ہیں جنھیں حل کرکے وہ بآسانی شاعری کے وزن اور دیگر فنیات سے واقف ہوسکتا ہے۔
٭ حرفِ روی اور علم قافیہ کی روایتی تفصیل اور آسان ترین تشریح۔
٭ الفبائی ترتیب پر شاعری سے متعلق اہم اہم اصطلاحات کی تشریح۔
٭ شاعری کے عیوب پر بالتفصیل روشنی ڈالی گئی ہے۔
٭ پوری وضاحت کے ساتھ یہ واضح کیا گیا ہے کہ شاعری کا وزن کہاں ٹوٹتا ہے اور کیسے خراب ہوتا ہے، دیکھنے میں آیا ہے کہ بہت سے لوگ اپنی شاعری کی مکمل اصلاح کروائے بغیر اپنا دیوان تک شائع کردیتے ہیں، ایسے حضرات کے لیے یہ کتاب ایک گراں قدر تحفے سے کم نہیں۔
٭ شاعری سے متعلق دل چسپ سوالات اور ان کے تشفی بخش جوابات۔
٭ شاعر اپنی ہی نظم پر کی گئی تنقیدی گفتگو برداشت نہیں کرپاتا، جس کی وجہ سے وہ بہت کچھ سیکھنے سے رہ جاتا ہے، اس کتاب میں کچھ کاوشوں کو مکمل اصلاحی اور تنقیدی تبصروں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، جن کا مطالعہ کرنا ایک نئے یا ناپختہ شاعر کے لیے از حد ضروری ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.