تاریخِ اسلامی کے صفحات گواہ ہیں کہ اسلام اور مسلمانوں کو جتنا نقصان اِن آستین کے سانپوں نے پہنچایا،سامنے کے کھلے دشمن اس کا عشرعشیر بھی نہیں پہنچا سکے۔خودحضور ا اور صحابہ کرام کے دور میںمشرکین اور کھلے کفار کی بنسبت منافقین کی ریشہ دوانیوں نے جو نقصان نوزائیدہ مسلم ریاست کو پہنچایا، وہ بیان سے باہر ہے۔
اس کتاب میں امت مسلمہ کی گود میں پلتے اُن بڑے بڑے فتنوں کی سچی کہانیاں ہیں ، جن کی فتنہ گری نے چند سو یا ہزار مسلمانوں کو نہیں، بلکہ بلاشبہ لاکھوں مسلمانوں زمانوں تک متاثر کیا۔ یہ جب تک زندہ رہے، غیروں کے اشاروں پر مسلمانوں میں پھوٹ ڈالتے رہے۔ مرے تو چاہے اپنی موت مرے یا مجاہدین کے پیرو ں تلے کچلے گئے ، عبرت کا نشان تو گرچہ بنے، مگرمرتے مرتے بھی ایسے فتنے جگا گئے کہ اُن کی زہرناکی بعدکی کئی صدیوں تک مسلمانوں میں انتشار اور باہمی فساد کا ذریعہ بنی رہی۔ بالخصوص سبائیت و خوار جیت کے فتنے تو ایسے زہریلے اور طاقتور نکلے کہ چودہ صدیاں ختم ہونے کو آئیں، اب تک جسد ِامت کی رگوں میںپوری قوت سے دوڑ رہے ہیں اور بدبودار پھوڑوں کی صورت ظاہر ہو رہے ہیں۔‘‘
محمد فیصل شہزاد
معروف ادیب،کالم نگار
Reviews
There are no reviews yet.