آپ کے ہاتھ میں موجود محترمہ شازیہ نور کی یہ کتاب ’’آؤ یاد کریں‘‘ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنتوں کو اجاگر کرنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے کہ کسی طرح ہمارے بچوں اور نوجوانوں کے دل ودما غ میں سنتوں کی اہمیت اجاگر ہو جائے۔ انھیں سنتوں پر عمل کا شوق ہو جائے۔وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر ہر مبارک ارشاد پر مر مٹنے والے بن جائیں۔
’’آؤ یاد کریں‘‘ کے عنوان کے تحت آپ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک ارشادات سے مختلف عنوانات منتخب کیے ہیں اور پھر ہر عنوان پر نہ صرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مختصر اور جامع احادیث مبارکہ بیان کی ہیں کہ بچے انھیں بآسانی یاد کر لیں بلکہ بے حد دلکش پیرائے میں کہانی یا مضمون کے ذریعے اس حدیث مبارکہ کو بہت اچھی طرح سمجھایا بھی ہے ۔ یوں یہ کتاب قارئین کو محض اصلاحی اور علمی کتاب ہی نہیں لگے گی بلکہ کہانیاں پڑھنے کا شوق رکھنے والوں کا ذوق بھی اس کتاب سے پورا ہو گا۔
بچو! کتاب آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اسے عمل کی نیت سے پڑھیے اور حضورﷺ کی ایک ایک سنت کو پلکوں سے لگانے، اپنی زندگی میں لانے کی نیت کیجیے۔
محمد فیصل شہزاد
مدیر:بچوں کا اسلام /خواتین کا اسلام
Reviews
There are no reviews yet.