Ghalib (Novel)
₨550.00
(نام کتاب:غالب (ناول
Writer:Qazi Abd-us-Sattar
مصنف: قاضی عبدالستار
Pages:240
Language: Urdu
Publisher: Darulmushaf
شہنشاہ غزل مرزا اسداللہ خان غالب کی زندگی پر اردو میں پہلا ناول۔۔۔اس ناول کے پیش لفظ میں مصنف قاضی عبدالستار لکھتے ہیں:
“غالب پر ناول لکھنا اس لیے بھی مشکل تھا کہ ‘میرزا غالب’ نام کی فلم بن چکی تھی۔ فلم کی کہانی منٹو جیسے صاحبِ قلم نے لکھی ہے اور ایک ڈومنی کو میرزا کے کندھوں پر سوار کر دیا ہے۔ اور سب ۔۔۔ اسی کی محبت کی کہانی سننا چاہتے ہیں۔ جو میرے نزدیک سراسر بہتان ہے۔
غالب، مغل تہذیب کا فرزند جلیل ہے، جس کی آستینوں سے اس تھکے ہوئے زرنگار کلچر کا پسینہ بہہ رہا ہے۔۔۔ جو شاعر ہے، نثرنگار ہے، شرابی ہے، جواری ہے، گنہ گار ہے، صوفی ہے، موحد ہے، شیعہ ہے، سنی ہے، کافر ہے، عالم ہے، ہنسوڑ ہے، نواب ہے، عاشق ہے، خودغرض ہے ۔۔۔ چٹکی بھر مسرت کی تلاش میں احسانوں کا کھلیان پھونک دیتا ہے۔ وہ سب کچھ ہو سکتا ہے لیکن اپنے ہم چشموں کی صحبت میں ایک ڈومنی کی کمر میں ہاتھ ڈال کر نہیں آ سکتا کہ یہ اس کی تہذیب کی شریعت کا سب سے بڑا کفر ہے۔
پھر مجھے ایک شعر ملا جس کی روشنائی نے پلاٹ کو منور کر دیا۔
میں نے اپنے تمام ناولوں میں ان کے موضوعات کے مطابق اسلوب نگارش کی تخلیق کی کوشش کی ہے۔ جس طرح مصور کے پاس رنگ ہوتے ہیں اور وہ ہر موزوں تصویر کی مناسبت سے رنگ کا استعمال کرتا ہے، اسی طرح مصنف کے پاس لفظ ہوتے ہیں، جن کے انتخاب اور ترتیب سے وہ اپنے اسلوب کو سجاتا اور سنوارتا ہے۔ نہ اکبر، بدھو کی زبان میں گفتگو کر سکتا ہے اور نہ بدھو، اکبر کی زبان بول سکتا ہے۔ جن حضرات نے میری کتب ممواں لالہ، سینگ، روپا، ٹھاکر دوارہ، پہلا اور آخری خط، شب گزیدہ، صلاح الدین ایوبی اور دارا شکوہ کا مطالعہ کیا ہے، انہیں “غالب” کی نثر بھی مختلف معلوم ہوگی۔ “
Reviews
There are no reviews yet.