جزیرے کا سمندر ۔۔۔۔ محکمہ سراغرسانی کی عمارت میں ایک دھماکا خیز خبر۔
٭ انسپکٹر جمشید، محمود، فاروق اور فرزانہ کو فوراً حرکت میں آنا پڑا۔۔۔خان رحمان اور اکرام بھی ان کے ساتھ۔
٭ اور پھر لاشوں پر لاشیں… آپ نے ایسی عجیب لاشیں کبھی نہ دیکھی ہوں گی۔
٭ ایک ہولناک دراڑ، جس میں انہیں سفر کرنا پڑا۔۔۔۔ یہ سفر انہیں کہاں لے گیا۔
٭ شوکی برادرز کی اور منور علی خان کی ملاقات عجیب حالات میں۔ ٭ منور علی خان ایک معاملے میں ان سے مدد لینے آئے تھے۔ وہ ان کا ساتھ دینے پر مجبور ہوگئے۔٭ منور علی خان انہیں جنگل میں عجیب جگہ لے گئے۔ ٭ پر اسرار جزیر، جس میں منور علی خان نے اپنا ایک شکاری ہتھیار استعمال کیا، لیکن …٭ انسپکٹر کامران مرزا… آفتاب، آصف اور فرحت ایک لانچ پر سوار تھے ایک دھماکے سے لانچ تباہ ہوگئی۔۔۔۔انہیں ایک جہاز پر سوار کرلیا گیا… جہاز پر خوفناک حالات سے سامنا۔ ٭ سمندر میں پانی کے نیچے جنگ۔
٭ شوکی برادرز کی آفتاب وغیرہ سے ملاقات کن حالات میں ہوئی…اور پھر محمود، فاروق اور فرزانہ ان سے کس طرح ملے۔ ایک ایسی پیچ در پیچ کہانی، جس میں آپ الجھتے ہی چلے جائیں گے۔
٭ جزیرے کا سمندر انہیں کہاں لے گیا۔ آپ دنگ رہ جائیں گے، وہاں کیا ہورہا تھا؟
٭ آخر میں وہ سب کن ہولناک حالات کا شکار ہوئے؟
٭ ایک ایسا خاص نمبر کہ آپ نے آج تک نہ پڑھا ہوگا… قدم قدم پر ہنگامے
Reviews
There are no reviews yet.