باتوں ہی باتوں میں پیارے نبی اکی تعلیمات اور احکامات کو بچوں کے لیے دل چسپ اور آسان فہم انداز میں تحریر کرنا راحت عائشہ کا بائیں ہاتھ کا کمال ہے۔
بچوں کے لیے لکھنے والی بیشتر خواتین ا ہلِ قلم میں اپنی کہانیوں میں بچوں کے کردار کو بہت نمایاں انداز میں پیش کرنے کا چلن عام رہا ہے۔ لیکن راحت عائشہ کی کہانیوں میں بچیوں کو کہانیوں کا مرکز و محور بنایا ہے۔ جس کے نتیجے میں بچیاں یہ کہانیاں پڑھتے ہوئے ان کرداروں کے ساتھ اپنائیت محسوس کرتی ہیں۔بچے راحت عائشہ کی کہانیاں پڑھتے ہوئے راحت ہی راحت محسوس کرتے ہیں۔ اس لیے کہ وہ معلمہ کی حیثیت سے ان کے مزاج اور رویوں سے بخوبی آگا ہ ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.