Mullapur Ka Sain
₨700.00
نام کتاب: ملاں پور کا سائیں
Writer:Zafar G
مصنف: ظفر جی
Pages: 336
Language: Urdu
Publisher: Darulmushaf
“مُلاّں پور کا سائیں” مذھب ، معاشرت اور عام آدمی کی داستان ہے جسے ظفرجی نے پنجاب کے دیسی ماحول کے کینوس پر دلچسپ پیرائے میں پینٹ کیا ہے-
تمثیل کے خوبصورت رنگوں سے آراستہ اس خوبصورت نقش میں ایک عام انسان کی مذھبی بلوغت اور روحانی ارتقاء کا تفصیلی مشاہدہ پیش کیا گیا ہے-
ظفرجی کے جادوئ قلم کا خاصہ ہے کہ وہ قاری پر اپنی تحریر کا سحر پھونک کر اسے کہانی کا اسیر بنا دیتے ہیں- جو لوگ انہیں “معشوقہ پنجاب” اور “عِشق کے قیدی” کی صورت پڑھ چکے ہیں وہ یقیناً ان کی تمثیل نگاری اور طنزوظرافت کے معترف ہیں-
مُلاں پور کا سائیں 80ء کے مارشل لائ دور میں جنم لینے والی مسلکی مخاصمت کا جامِ جہاں نماء ہے- آستانوں پہ ناچتے ملنگوں کا گیت ہے- جادو ُ، جنّات ، بھوت پریت ، اور آسیب زدوں پر عاملوں کا منتر اور پِیر زادوں کا دَم ہے-
یہ ناول یقیناً قاری کی سوچ کو روایات کی تنہائ سے نکال کر افلاک کی وسعت تک لے جائے گا- اور آپ کی خرچ کٰردہ رقم اور وقت کو یقیناً قیمتی بنائے گا-
Reviews
There are no reviews yet.