ایک مرتبہ کسی کتاب میں حضورﷺ کے خادم حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایک واقعہ پڑھا۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا تمام بچپن حضور ﷺ کی صحبت میں گزرا۔ واقعہ پڑھ کر دل بے اِختیار جھوم اُٹھا۔ سوچنے لگا کہ وہ بھی کیا بچے تھے، جنھیں حضور ﷺ کی صحبت میں پرورش پانے کا شرف حاصل ہوا۔ اچانک خیال آیا۔ صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی تعداد تو ایک لاکھ چوبیس ہزار کم وبیش ہے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے علاوہ اور بھی تو ایسے بچے ہوں گے جنھیں یہ سعادت حاصل ہوئی کہ اُن کا بچپن حضور ﷺ کے زمانے میں گزرا۔ چناںچہ اِس خیال کے آتے ہی کُتبِ سیرت، احادیث اور اِسلامی تاریخ کی کتابوں میں غوطہ زن ہوا۔۔ ہر صحابی کے بارے میں لکھتے ہوئے میں نے خود کو مدینے کی گلی کُوچوں میں پھرتے ہوئے محسوس کیا۔ حضور ﷺ کی اپنے جاں نثار صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے محبت اور شفقت۔۔ صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی رسول اللہﷺپر جاں نثاری کے یہ واقعات لکھتے ہوئے مجھے حضور ﷺ کا مبارَک دَور بے حد یاد آیا۔ بے شک انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد سب سے مقدّس ہستیاں ہمارے پیارے نبیﷺ کو عطا کی گئیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اُن کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ اُن سے راضی ہو! رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین۔‘‘
محمد فہیم عالم
Nannhay Sahaba
₨450.00
کتاب:ننھے صحابہ
Writer: M. Faheem Aalam
مصنف: محمد فہیم عالم
Pages: 160
Language: Urdu
Publisher: Bachon ka Kitab Ghar
Category: Uncategorized
Description
Reviews (0)
Be the first to review “Nannhay Sahaba” Cancel reply
Reviews
There are no reviews yet.