Pakistan Azadi Kahaniyan 2 Books
₨1,100.00
کتاب کا نام: پاکستان کہانیاں
قیامِ پاکستان کے پس منظر میں اردو زبان میں بہت سا ادب تخلیق ہوا ہے اور اب بھی اس موضوع پر تسلسل سے لکھا جا رہا ہے۔ نذیر انبالوی تسلسل سے پاکستان سے محبت کا اظہار اپنی کہانیوں کی صورت میں کر رہے ہیں۔ ”پاکستان کہانیاں“ ان کی تازہ تصنیف ہے، جس میں قیامِ پاکستان اور حب الوطنی کے موضوعات پر دل گداز کہانیاں قلم بند کی گئی ہیں۔ یہ کتاب خصوصی طور پر پاکستان کی 78ویں سالگرہ کی مناسبت سے شائع کی گئی ہے۔ ہر کہانی پاکستان کی محبت سے لبریز ہے۔ ہر سطر میں پاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار نظر آتا ہے۔ ”پاکستان کہانیاں“ خود بھی پڑھیے اور دوسروں کو تحفہ بھی دیجیے۔
کتاب کا نام: آزادی کی کہانیاں
آزادی ایک انمول نعمت ہے، اس نعمت خداوندی کا جس قدر بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ بچوں کو آزادی کی اہمیت سے روشناس کروانے کے لیے آزادی کی کہانیاں شائع کی گئی ہے۔ کتاب کے مصنف بچوں کے کہنہ مشق ادیب مدیر انبالوی ہیں ۔ یہ کتاب لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ نسلِ نو کو ادراک ہو سکے کہ حصولِ آزادی کے لیے ان کے بڑوں نے کیا کیا قربانیاں دی تھیں۔
پاکستان کی 78ویں سالگرہ پر یہ کتاب بچوں کے لیے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ یہ کتاب بطور تحفہ اپنے دوستوں کو دیجیے اور وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرنے کی کوشش کیجیے۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمارا پیارا وطن تا قیامت زندہ و تابندہ رہے۔ آمین!
Writer: Nazir Anbalvi نذیر انبالوی
Pages: 296
Total Stories: 39
Category: Pakistan Azadi Stories
Published by: Bachon Ka Kitab Ghar بچوں کا کتاب گھر
Reviews
There are no reviews yet.