ڈاکٹر عمران مشتاق بچوں کے کہنہ مشق ادیب ہیں۔ آپ طویل عرصہ سے بہ سلسلہ ملازمت بیرونِ ملک مقیم ہیں۔ عموماً یہی دیکھا جاتا ہے کہ اپنے ماحول، تہذیب اور موسموں سے کٹ کے انسان نئے ماحول کا حصہ بن جاتا ہے، مگر ڈاکٹر عمران مشتاق پر نئے ماحول اور تہذیب نے کوئی اثر نہیں دکھایا۔
آپ رہتے تو انگلینڈ میں ہیں مگر دِل میں ہر لمحہ پاکستان بستا ہے۔ ایسا اس لیے ہے کہ ان کی مضبوط جڑیں پاکستان کی زمین میں پیوست ہیں۔ پاکستان ان کی اصل پہچان ہے۔ مصروف ترین ملازمت کے باوجود پاکستانی بچوں کے لیے مسلسل ادب کی تخلیق اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انہیں ارضِ وطن سے کس قدر محبت ہے۔
ان کا نیا ناول ’’شیردِل‘‘ حب الوطنی کے موضوع پر ہے، جس میں مرکزی کردار شیر دِل وطن عزیز کے دُشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچاتا ہے۔ ناول دِل چسپی سے بھر پور ہے۔ اس ناول کے مطالعہ سے بچوں میں حب الوطنی کا جذبہ پروان چڑھے گا۔
’’شیر دِل‘‘ کی صورت میں بچوں کے ادب میں گراں قدر اضافہ ہوا ہے۔ اُمید ہے ڈاکٹر عمران مشتاق آئندہ بھی اسی جذبہ حب الوطنی کے تحت اُردو ادبِ اطفال میں اپنی تحریروں سے پاکستانی بچوں کے دِلوں میں وطن کی محبت کا چراغ روشن کرتے رہیں گے۔
نذیر انبالوی
Reviews
There are no reviews yet.