Tehreek e Khilaft e Usmania
₨800.00
نام کتاب:تحریکِ خلافتِ عثمانیہ
Writer: Qazi M. Adeel Abbasi
مصنف: قاضی محمد عدیل عباسی
Pages: 392
Language: Urdu
Publisher: Darulmushaf
’’پہلی جنگ عظیم میں ترکی نے برطانیہ کے خلاف جرمنی کا ساتھ دیا۔برطانیہ کے فتح یاب ہونے کی صورت میں ہندوستان کے مسلمانوں نے وزیر اعظم برطانیہ لائیڈ جارج سے وعدہ لیا کہ جنگ کے دوران مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کی بے حرمتی نہیں ہو گی، لیکن جنگ کے خاتمے کے بعد برطانیہ اور اس کے اتحادیوں نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے اپنی فوجیں بصرہ اور جدہ میں داخل کر دیں۔ یہ صورت حال دیکھتے ہوئے ہندوستان کے مسلمانوں نے انگریزوں کوان کے وعدے یاد دلانے اور ترکی خلافت کے تحفظ کے لیے ایک تحریک شروع کی جسے ’’تحریک خلافت‘‘ کا نام دیا گیا۔تحریک ِخلافت کا یہ پہلو بھی خصوصیت سے قابل ذکر ہے کہ اسی سے ہمارے ملک میں آزادیِ کامل کی بنیاد پڑی ۔ اوّل مرتبہ ہندوستان برطانیہ کی رعایا ہونے پر فخر کرنے کی ذلت سے نکلا اور ہر باشندۂ ملک نے خود داری اور خود اعتمادی کی فضا میں اپنے آپ کو ہندوستانی کہنے پر شرم نہ کرنا دریافت کیا۔تحریک خلافت جیسی عوامی تحریک کی مثال برصغیر کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ اس میں شک نہیں کہ یہ تحریک اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہی لیکن اس نے ہندوستان کی سیاست اور مسلمانوں کی تاریخ پر گہرے نقوش مرتب کیے۔ تحریک ِخلافت ایک مشعل تھی جس نے ہندوستان کے ضمیر کو روشن کیا اور اس اجالے میں اس نے اپنے آپ کو دیکھا اور پالیا۔اس کتاب میں اسی عظیم الشان تحریک کا تفصیلی احوال بیان کیا گیا ہے جس کی بدولت آج بھی ترک قوم ہندوستانی مسلمانوں کی شکرگزار اور احسان مند ہے۔ ‘‘
Reviews
There are no reviews yet.