قارئین! آپ کے ہاتھ میں موجود یہ ناول کوئی روایتی ناول نہیں، بلاشبہ ایک خاصے کی چیز ہے… ایک بہت ہی زبردست اور اپنی نوعیت کے بالکل انوکھے خیال اور پلاٹ پربُنا گیا شاندار ناول۔۔۔ جس کی سطر سطر میں دلچسپی ایسی ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ایک بار شروع کرنے کے بعد ختم کیے بنا آپ ناول کو چھوڑ نہیں سکیں گے “وادی طائر ستان”کی پراسرار داستان… جس کے لفظ لفظ میں تحیر، تجسس اور اسرار چھپا ہے۔ پرندوں کی دُنیا کے راز کھولتا یہ ناول آپ کو حقیقی معنوں میں ”انسان“ ہونے کا مطلب سمجھاتا ہے اور صرف یہی نہیں، اس ناول کی ایک بے حد خاص بات بھی ہے!!! اور وہ ہے اِس ناول کے ساتھ موجود ایک عدد DVD جو آپ کو ساتھ مل رہی ہے۔ جی ہاں! یہ ناول بچوں کے ادب میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیوں کہ یہ بچوں بلکہ بڑوں کے اُردو ادب میں بھی پہلا ناول ہے جسے آپ پڑھنے کے ساتھ ساتھ ”سن“ بھی سکیں گے…! گویا کرداروں کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ قارئین ناول کے کرداروں کو بات کرتے بھی سن سکیں گے اور یہ بات تو سبھی بخوبی جانتے ہیں کہ چھوٹے بچوں کے لیے کہانی سننا، کہانی پڑھنے سے کہیں زیادہ خوب صورت تجربہ ہوا کرتا ہے، تو یہی دِلکش تجربہ کیا ہے محترمہ بہن راکعہ رضا نے… کہ اُنھوں نے ناول لکھنے کے بعد اس ناول کے کرداروں کو آواز بھی دی ہے اور ایسی خوب صورت آوازیں کہ بچے ہی نہیں، بڑے بھی کان لگا کر سننے پر مجبور ہو جائیں اور گویا ایک بار پھر اپنے بچپن میں پہنچ جائیں، تو چلیے جی… کتاب کھول لیجیے۔ آپ کو اندازہ ہو جائے گاکہ آپ کچھ نیا پڑھنے جا رہے ہیں!“
محمد فیصل شہزاد
مدیر ”بچوں کا اسلام“
Reviews
There are no reviews yet.