ژابنائے مہم
٭ایک عجیب ملاقاتی جسے ژا بنائے کی حفاظت پریشان کیے دے رہی تھی٭اورموت اس کے سر پر کھیل رہی تھی٭ژا بنائے کیاہے؟ یہ سوال پورے خاص نمبر میں گونجتا سنائی دے گالیکن جواب آخری صفحات میں ہی مل سکے گا٭دشمن ملک انٹاس میں انجام دی جانے والی ایک پُر ہول مہم ٭اس پُرہول مہم میں کتنے ہی سفاک لمحات آپ پر سکتے کا عالم طاری کردیںگے٭دشمنوں نے ان کے ساتھ بلّی چوہے کا کھیل کھیلنے کا پروگرام بنایا تھا٭وہ لمحہ جب بیگم جمشید نے انھیں پہنچاننے سے انکار کردیا٭انسپکٹر جمشید چٹان سے زیادہ مضبوط دشمن سے ٹکرائے اور۔۔۔٭انسپکٹر کامران مرزا کا بھی وہی حال ہوا جو انسپکٹر جمشید کا٭چٹان سے مضبوط آدمی سے ملیے۔ اس کا نام اس سے بھی زیادہ عجیب تھا٭وہ پورے ونٹاس کی سُپر پاور تھا۔ پورا ملک اس کے اشاروں پر ناچتا تھا ٭دشمنوں نے اُن کے لیے ایک موت کا کنواں تیارکرایا تھا٭وہ اپنی زندگی کی ہول ناک ترین جنگ لڑتے ہیں ٭اُن کا ہر دائو بے کار وہ گیا۔ کسی کا بھی کوئی وار کارگرثابت نہ ہوسکا٭قدم قدم پر خون ریز مقابلے، لڑائیاں اور جنگیں٭ساتھ میں ان کی باتوں کی جنگ، نوک جھوک کی فائرنگ ، موت کے لمحات بھی ان کی شگفتگی نہ چھین سکے٭محاورات اورضرب الامثال کا میدان کا راز جب گرم ہوا ٭مہم کے دوران ونٹاس کے چند باشندے بھی ان کے ساتھی بننے پر مجبور ہوگئے٭اس بار کا مجرم ان کے لیے ناقابلِ شکست ثابت ہوتا چلا گیا وہ اس سے ہر قدم پر ہارتے چلے گئے۔ مسلسل ہار انھیںکہاں لے گئی۔ مکمل ناول پڑھے بغیر آپ نہیں جان سکیں گے۔
Reviews
There are no reviews yet.