• ضرار جس کے والدین اسلامی ایجنسی کے سرکردہ ایجنٹ تھے ۔ اس لیے دشمن ضرار کے پیچھے پڑ گئے۔
• ضرار…. جو اپنے والدین کا پیغام سن کر پریشانی سے دوچار تھا… وہ اپنے چچا کے ساتھ گاؤں جارہا تھا کہ اچانک انہونی ہوگئی۔
• ضرار نے دشمنوں کے جبر کا ڈٹ کر مقابلہ لیکن دشمن حاوی ہونے میں کامیاب رہے۔
• موساد نے جدید سائنسی تکنیک کے ذریعے ضرار کا برین واش کر دیا اور اسے تربیتی مراحل سے گزار کر اپنا ایجنٹ بنا لیا۔
• وہ لمحہ جب ضرار دشمن ایجنٹ بن کر معروف اسلامی ایجنسی سے ٹکرا گیا….. پھر کیا ہوا ؟
• کمانڈر شامل…. ایک دل موہ لینے والا کردار جو ضرار کو علاج کے ذریعے ٹھیک کرنے کی کوششوں میں مگن تھے۔
• ضرار ایک زندہ دل مجاہد جس نے موساد کو کئی مہمات میں شکست فاش سے دو چار کر دیا۔
• وہ لمحہ جب دشمنوں نے ضرار کو گولیوں کا نشانہ بناڈالا اور ضرار کی سانسیں اکھڑنے لگیں۔
• ایک حیرت انگیز ناول جس میں جوش ولولہ کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہے اور آپ پڑھنے جا رہے ہیں ایک منفرد ایجنٹ ضرار کے کارنامے۔
• اس ناول میں ضرار کا ہسپانوی، اطالوی ، موساد اور کئی دشمن تنظیموں سے ٹکراؤ ہوا اور پھر خون کو منجمد کر دینے والے ایکشن سے بھر پور مناظر سامنے آئے۔
• ایک ایسا ناول جس میں نہ صرف جاسوسی رنگ ہے بلکہ سائنس فکشن کا تڑ کا بھی لگایا گیا ہے!
Reviews
There are no reviews yet.