داعی اعظم ﷺ: سیرتِ رسول ﷺ کے منتخب واقعات
داعی اعظم ﷺ سیرتِ رسول ﷺ کے منتخب، مستند اور ایمان افروز واقعات کا مختصر مجموعہ ہے۔ کتاب 160 صفحات پر مشتمل ہے اور کارڈ کور جلد میں دستیاب ہے۔ داعی اعظم ﷺ کے چار ابواب دعوت و تربیت کے پہلو اجاگر کرتے ہیں۔
(تعارف داعی اعظم)
’’داعی ٔاعظمﷺ‘‘ پہلی بار اپریل 1975ء میں ماہنامہ ذکریٰ رام پور کے ایک خصوصی نمبر کی حیثیت سے شائع ہوئی اور خدا نے اس کو اِس قدر مقبولیت عطا فرمائی کہ جلد ہی کتابی شکل میں بھی شائع کی گئی۔ لیکن اس کی کتابت وطباعت کتاب کی شایانِ شان نہ ہونے کی وجہ سے طبیعت پر ہمیشہ اثر رہا اور برابر یہ فکر رہی کہ اللہ تعالیٰ بندوبست فرمادے تو اس کو معیاری شان کے ساتھ فوٹو آفسٹ سے شائع کیا جائے۔
خدا کا شکر ہے کہ اُس نے اپنے خصوصی فضل وکرم سے اس کا انتظام فرمایا اور اب یہ کتاب فوٹو آفسٹ کی نہایت خوبصورت طباعت کے ساتھ آپ کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔پھراللہ نے کتاب پر نظرثانی کی توفیق بھی عطا فرمائی،نظرثانی میں مناسب حذف و ترمیم بھی ہوئی، مفید اضافے بھی کیے گئے اور اِس طرح اب یہ کتاب پہلے سے کہیں زیادہ اہم،قابلِ اعتماد، اور اثر انگیز ہوگئی ہے۔وَلِلہِ الْحَمْد۔
’’داعی ٔاعظمﷺ‘‘ زمانی ترتیب کے ساتھ نبی ﷺ کی زندگی پر کوئی مربوط اور مفصّل تصنیف نہیں ہے، بلکہ دعوت و تربیت کے پیشِ نظر ایک مختصر سا مجموعہ ہے۔نبی ﷺ کی جامع زندگی اور سیرت کے عظیم ذخیرے سے کچھ مؤثر، مستند اور ایمان افروز واقعات جمع کر کے سیرتِ رسولﷺ کے چارپہلوئوں کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔
حیاتِ رسولﷺ کے منتخب واقعات سے ترتیب دی ہوئی یہ مختصر کتاب دراصل ہراس مردِ مؤمن کی ضرورت ہے جورسول ﷺ کے مشن کو عام کرنے،آپﷺ کی لائی ہوئی تعلیمات کو پھیلانے اور اپنی زندگی کو ان تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کا عزم اور تڑپ رکھتا ہو۔
یہ کتاب چارابواب پر مشتمل ہے:ـ
پہلے باب ’’شانِ بندگی‘‘ میں نبی ﷺ کی عبادت وریاضت کے ولولہ انگیز واقعات اور صبح شام کی
مختلف دُعائیں جمع کی گئی ہیں۔
دوسرے باب’’داعیانہ تڑپ‘‘ میں نبی ﷺ کی پاک زندگی کے سب سے نمایاں پہلو پر گفتگو کی گئی ہے، جس کو قرآن پاک نے ان الفاظ میں بیان کیا ہے:
’’شاید آپ ﷺ تو اپنے آپ کو ان لوگوں کے پیچھے ہلاک ہی کرڈالیں گے، اس غم میں کہ یہ لوگ اس پیغام حق پر ایمان نہیں لاتے۔‘‘(الکہف)
تیسرے باب میں ’’مثالی کردار‘ ‘ میں آپﷺ کے دلآویز کردار کی کچھ ایمان افروز جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جن سے بے پناہ جوشِ عمل پیدا ہوتا ہے اور دل میں عشقِ رسول ﷺکی موجیں اٹھنے لگتی ہیں۔
چوتھے باپ’’تعلیم و تربیت‘‘ میں ایسے واقعات جمع کیے گئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ کا پیغمبرانہ انداز ِتربیت کس قدر فطری،مؤثر اور دلنشیں تھا۔
اللہ سے دُعا ہے کہ وہ اس مختصر تالیف کو زیادہ سے زیادہ شرفِ قبولیت بخشے، خاص طور پر ملّت کے شاہین بچّے اس سے بیش از بیش فائدہ اٹھائیں اور اس کی اشاعت پر تمام مراحل میں تعاون کرنے والوں کو اجر وانعام سے نوازے اور مُرتّب کے لیے اس کو ذخیرہ آخرت بنائے۔آمین!
تعارف:مولانا محمدیوسف اصلا حی رحمہ اللہ تعالیٰ
تعارف:مولانا محمد یوسف اصلاحی ۹جولائی ۱۹۳۲ء کو ضلع اٹک (صوبہ پنجاب،پاکستان) کے قصبے ’پرملی‘ میں پیدا ہوئے۔ ابھی چار سال کے تھے کہ ۱۹۳۶ء میں ان کے والد محترم، شیخ الحدیث مولانا عبدالقدیم خان(متوفی:۱۹۸۹ء) اپنے اہل وعیال سمیت بریلی (یوپی) منتقل ہوگئے۔حفظ قرآن کے بعد آپ نےمدرسہ مظاہرالعلوم سہارن پورکا رخ کیا اور یوں دینی تعلیم کا آغاز ہوا، کچھ عرصہ وہاں زیر تعلیم رہے،پھر مدرسۃ الاصلاح سرائے میر میںچلے گئے جہاں آپ چار برس تک زیرتعلیم رہے اور وہیں سے سند فضیلت حاصل کی۔تعلیم سے فراغت کے بعد درس وتدریس سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔
جماعت اسلامی ہند سے وابستگی:
مولانامحمد یوسف اصلاحی۱۹۵۴ء میں جماعت اسلامی ہند کے رکن بن گئے اور ۱۹۵۹ء سے رام پور کو اپنا مستقل مستقر بنا لیا۔ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے طویل عرصے تک رکن رہے۔
جامعۃ الصالحات کی ادارت:
مولانا ابوسلیم عبدالحئی (متوفی: ۱۶ جولائی ۱۹۸۷ء) نے رام پور (اترپردیش) میں جامعۃ الصالحات کے نام سے طالبات کی ایک بہترین دینی، اقامتی درس گاہ قائم کی۔ جامعہ کے مدیر ومہتمم مولانا ابوسلیم خود تھے،ان کے انتقال کے بعد توسّل حسین خان صاحب مدیر رہےاور پھر ادارت کی ذمہ داری مولانا محمد یوسف اصلاحی نے سنبھالی اور آخری دم تک وہاں خدمات سرانجام دیں۔ طالبات کی یہ درس گاہ پورے ہند میں ایک مثالی درس گاہ کے طور پر اپنی پہچان رکھتی ہےاور خدمات انجام دے رہی ہے۔
تصنیفی خدمات:
مولانا محمد یوسف اصلاحی کا سب سے بڑا کارنامہ ان کی نہایت مقبولِ عام کتابیں ہیں، جنھوں نے بلامبالغہ کئی نسلوں کو متاثر کیا ہے۔ ان کی کتاب ’’آدابِ زندگی‘‘ نصف صدی سے زیادہ عرصے سے اَن گنت مسلمان گھروں کی بک شیلف کا لازمی حصہ ہے۔ مائیں اپنی بچیوں کو شادیوں کے موقعے پر اس کتاب کا تحفہ اس اُمید کے ساتھ دیتی ہیں کہ اس کے مطالعے سے ان کی زندگیاں سلیقہ مند اور اسلامی آداب کی آئینہ دار ہوں گی۔ مولانا مرحوم کی کتابوں کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ ہرطبقے میں مقبول ہیں۔ آسان، سادہ، لیکن دل کش زبان اور پُرکشش اسلوب میں بنیادی اسلامی تعلیمات کی ترسیل و ابلاغ کا جو ملکہ، اللہ تعالیٰ نے مرحوم کو عطاکیا تھا، اس کی نظیر مشکل ہی سے نظر آتی ہے۔
پراثر واعظ:
مولانا محمدیوسف اصلاحی صرف قلم کے دھنی نہ تھے بلکہ انہوں نے خطابت کے میدان کو بھی فتح کیا ہوا تھا۔ان کی تقاریر میں ایک خاص کشش اور بلا کا اثر تھا۔ایک تقریر میں دُنیا کی حقیقت اور انسان کی ذمہ داری کوان لفظوں میں سمجھایا: ’’کویت کے محل پر ایک جملہ لکھا ہے: لَوْ دَامَتْ لِغَیرِکَ مَا وَصَلَتْ اِلَیْکَ، جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ’’اگر یہ دُنیا کسی اور کے لیے دائمی ہوتی تو تم کو کبھی نہ ملتی۔‘‘ مراد یہ کہ اگر یہ محل تیرے پچھلوں کے لیے ہمیشہ کے لیے ہوتا تو تجھے نہ ملتا، اور تجھے اس لیے ملا ہے کہ پچھلے رخصت ہوگئے،جب ان کے لیے ہمیشہ کے لیے نہیں تھا، تو تجھے بھی سمجھنا چاہیے کہ یہ تیرے لیے بھی ہمیشہ کے لیے نہیں ہے۔‘‘
باوقار شخصیت:
مولانا یوسف اصلاحی ایک خوش گوار شخصیت کے مالک تھے۔ آپ کی سنجیدگی میں وقار اور سماجی روابط میں دل بستگی تھی۔ لہجے میں نرمی کے باوجود، جملوں میں بلا کی قوت اور داخلی دنیا کو ہلادینے کی صلاحیت تھی۔ مجلس میں آپ شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے کہ سوال پوچھے جائیں اور اگر کسی چیز کے بارے میں معلومات کم ہوتیں تو بلاتکلف کہہ دیتے: ’’یہ بات معلوم نہیں لیکن معلومات حاصل کرکے بتادوں گا۔‘‘
ادبی خدمات:
مولانا محمد یوسف اصلاحی صاحب نے اکتوبر۱۹۷۲ء میں رام پور سے ماہ نامہ ذکریٰ کا اجرا کیا اور اسے اپریل ۲۰۰۴ء سے ماہ نامہ ذکریٰ جدید کے نام سے دہلی سے شائع کیا جارہا ہے۔ اس میں لکھنے والوں کی تربیت اور پڑھنے والوں کی رہنمائی کا وافر سامان موجود ہے۔
تصانیف:
مولانامرحوم نے چھوٹی بڑی چالیس کے قریب کتب تصنیف کیں۔ چند ایک کے نام یہ ہیں:۱۔ قرآنی تعلیمات ،۲۔ آدابِ زندگی ،۳۔ داعئ اعظم ﷺ،۔۴ آسان فقہ ،۵۔ روشن ستارے ، ۶۔شمعِ حرم ،۷۔ شعورِ حیات ،۸۔ تذکیر القرآن ،۹۔ تفہیم الحدیث،۱۰۔ گلدستۂ حدیث۔
وفات:
وفات سے ایک ماہ پہلے سانس اور دل کی بیماری میںمبتلاتھے،آخر۲۱ دسمبر سن ۲۰۲۱ کو داعیٔ اجل کو لبیک کہتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔
داعی اعظم ﷺ کے ساتھ مزید کتابیں
داعی اعظم ﷺ کے ساتھ محمد عربی ﷺ اور حیات طیبہ بھی ضرور پڑھیں۔ اسی سلسلے کی آداب زندگی بھی کتاب نگر پر دستیاب ہے۔ مزید کتابوں کے لیے ہماری سیرت النبی ﷺ کی کتابیں دیکھیں۔
Dai e Azam: Book Details
Dai e Azam is a short Urdu book on the Seerah of the Prophet Muhammad (PBUH). In fact, it first appeared in April 1975 as a special issue of the monthly Zikra, Rampur. However, it is not a full biography. Instead, it gathers selected and authentic events for Dawah and training. As a result, every chapter carries a clear lesson.
Moreover, the book has four chapters: devotion, the urge to call people to truth, ideal character, and teaching. Besides that, the first chapter includes morning and evening duas. Therefore, it suits families, students and workers of Dawah. Meanwhile, it runs to 160 pages in a card cover binding. Finally, you can order Dai e Azam online from Kitaab Nagar. In addition, we deliver across Pakistan.
Why Read Dai e Azam (داعی اعظم)?
First, it is short. Second, the events are authentic. Third, each chapter has one clear theme. Also, the language is simple. Hence, you can read it in small parts. Thus, it fits a busy routine. Similarly, it works well for group study. Notably, it focuses on the mission of the Prophet (PBUH). Overall, it is a lasting guide for daily life.

Reviews
There are no reviews yet.