مولانا ابوالجلالؒ ندوی، گزشتہ صدی کے معتدل مزاج اور اعلیٰ پایہ کے عالم و محقق تھے، ندوۃ العلما کے دور کمال کی پیداوار، علامہ شبلی نعمانی کی یاد گار دارالمصنفین کے رفیق، بانی دارلمصنفین علامہ سید سلیمان ندوی کے شاگرد تھے انہوں نے عمر کا بڑا حصہ تعلیم و تدریس اور تحقیق علم میں گزرا۔ مولانا مرحوم نے زیرنظر کتاب ’’اعلام القرآن‘‘ سیدسلیمان ندویؒ کی فرمائش پر لکھنا شروع کی تھی مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر وہ اسے مکمل نہیں کر پائے تھے۔ اس کتاب کے چند مقالہ جات 50ء کی دہائی میں رسالہ معارف میں شائع ہوئے تھے جنہیں پڑھ کر اہل علم اور دانشوروں نے ہر دور میں کمال فہم و بصیرت حاصل کی۔ کتاب ہذا ان کے اُنہی قرآنی مقالات و مضامین کا مجموعہ ہے، رسالہ معارف کے علاوہ اس میں دیگر مشہور رسائل کے مقالات بھی شامل ہیں اور مولانا مرحوم کے نواسے محترمی یحییٰ بن زکریا کے عطا کردہ غیرمطبوعہ مقالات بھی شامل ہیں۔ تمام مضامین تاریخ و سنہ کے حوالہ کے ساتھ دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مولانا ابوالجلال ندویؒ کے دو اہم انٹرویو اور سیرت و حیات پر اہم مضامین بھی شامل کتاب ہیں۔ مضامین کی زبان چونکہ مشکل تھی اور آیات قرآنی کے نمبر مفقود تھے، انتہائی کوشش کے ساتھ زبان کو سلیس بنادیا گیا ہے اور آیات و احادیث کے حوالہ جات و نمبر صحت کے ساتھ درج کر دئیے ہیں۔ مولانا مرحوم کے اس قیمتی علمی سرمایے کی یہ یکجائی، علمی حلقہ اور عام قارئین کیلئے یقیناً کسی قیمتی تحفہ سے کم نہیں ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.