فریضہ اقامت دین از مولانا صدرالدین اصلاحی
فریضہ اقامت دین مولانا صدرالدین اصلاحی کی کتاب ہے۔ یہ مسلمانوں کو ان کے مقصدِ حیات کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ کتاب 160 صفحات پر مشتمل ہے اور کارڈ کور جلد میں دستیاب ہے۔
کتاب:فریضہ اقامت دین
مقدمہ
انسانی زندگی کا بنیادی شرف یہ ہے کہ وہ ایک بامقصد زندگی ہو۔ بے مقصد زندگی بسر کرنے والا انسان دراصل بے انسانیت کا انسان ہے۔ ”مسلمان“ اس انسان کا نام ہے جو صرف بامقصد ہی نہیں بلکہ صحیح مقصد والی زندگی گزارتا ہے۔ اس لیے ایک شخص اگر مسلمان ہے تو یہ اس کا سب سے بڑا اور سب سے مقدم فریضہ ہے کہ وہ اپنے مقصد حیات سے بخوبی واقف ہو۔ اسے ہمیشہ اپنی نظروں میں رکھے اور اپنی پوری عملی زندگی اسی مرکز کے گرد گھماتا رہے۔
اس کتاب کی غرض و غایت اسی اہم ترین مسئلے کی طرف وابستگان اسلام کو پوری شدت سے متوجہ کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ غرض پوری ہو اور جو باتیں اس کتاب میں حق کے مطابق ہوں، وہ دلوں میں جگہ پائیں ۔ اور اگر کچھ باتیں ایسی نہ ہوں تو ان کے اثر سے ہر مسلمان محفوظ رہے۔
یہ کتاب اس سے پہلے دو بار شائع ہو چکی ہے۔ مگر دونوں بار ایسے حالات میں شائع ہوئی کہ راقم الحروف کو مسودے پر نظرثانی کرنے اور ترتیب و تدوین کا موقع نہ مل سکا، اس لیے جب بھی وہ شائع ہوئی، ناقص انداز ہی میں شائع ہوئی۔ اب کی بار اللہ تعالیٰ نے اس بات کا موقع عنایت فرمایا تو پچھلی اشاعتوں کے مقابلے میں بحمد اللہ، اس بار کافی مختلف حالت میں شائع ہو رہی ہے۔ زبان بھی قدرے آسان کر دی گئی ہے۔ بعض ضروری مباحث بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔ اور بعض غیر ضروری چیزیں حذف بھی کر دی گئی ہیں۔ نیز مباحث کی ترتیب بھی بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ امید ہے کہ اس طرح اس کی افادیت ضرور بڑھ گئی ہوگی۔
—
مصنف کا تعارف
مولانا صدرالدین اصلاحی رحمہ اللہ تعالیٰ
برصغیر کی علمی، دینی اور اسلامی تحریکوں کی تاریخ میں بعض شخصیات ایسی گزری ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی دین کی تعلیم، قرآن و سنت کی تفہیم، دعوتِ اسلامی اور اسلامی فکر کی تشکیل و ترویج کے لیے وقف کردی۔ مولانا صدرالدین اصلاحیؒ بھی انہی ممتاز اہلِ علم میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ بیک وقت عالمِ دین، مدرس، مفکر، مصنف، مترجم، داعی اور تحریکِ اسلامی کے مخلص کارکن تھے۔مولانا صدرالدین اصلاحیؒ کی شخصیت برصغیر کے علمی حلقوں میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم:
مولانا صدرالدین اصلاحیؒ 1917ء میں اعظم گڑھ کے علاقے میں پیدا ہوئے۔ان کے والد کا نام حافظ عبدالجلیل خان اور والدہ کانام عمدۃ النسا ء ہے۔ان کا سلسلۂ نسب افغانستان کے یوسف زئی قبیلے سے ملتا ہے۔ابتدائی علمی تربیت کے بعد اعلیٰ دینی تعلیم کے لیے1929ء میں،مدرسۃ الاصلاح، سرائے میر، اعظم گڑھ میں داخلہ لیا۔ مدرسۃ الاصلاح اس دور میں ہندوستان کے ممتاز علمی مراکز میں شمار ہوتا تھا جہاں دینی علوم پر خصوصی توجہ دی جاتی تھی۔ مولانا صدرالدین اصلاحیؒ نے اسی ادارے سے 1937ء میںسند فضیلت حاصل کی۔
مولانا مودودیؒ سے تعلق اور تحریکِ اسلامی:
مولانا صدرالدین اصلاحیؒ کی زندگی کا ایک اہم مرحلہ، سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ سے وابستگی ہے۔ مولانا مودودیؒ کی تحریروں نے ان کے ذہن و فکر کو متاثر کیا اور وہ دارالاسلام پٹھان کوٹ کی علمی و تحریکی سرگرمیوں سے وابستہ ہوگئے۔ یہاں انہیں مولانا مودودیؒ کے قریب رہ کر اسلامی احیاء، دعوت اور تحریک کے مسائل کو سمجھنے کا موقع ملا۔
جماعتِ اسلامی ہند کی علمی خدمات:
جماعتِ اسلامی ،ہند کے قیام کے بعد مولانا صدرالدین اصلاحیؒ نے اس کی علمی و تحریکی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ 1949ء میں انہیں مرکزِ جماعتِ اسلامی ہند کے شعبۂ تصنیف کا پہلا صدر مقرر کیا گیا۔ ابتدا میں ملیح آباد اور بعد میں رام پور میں تحقیق و تصنیف کی ذمہ داریاں ان کے سپرد رہیں۔ اس شعبے کے تحت انہوں نے اسلامی لٹریچر کی تیاری اور دینی فکر کی اشاعت میں اہم خدمات انجام دیں۔1960ء میں جماعت کا مرکز دہلی منتقل ہوا لیکن شعبۂ تصنیف رام پور ہی میں قائم رہا،اس لیے مولانا اصلاحیؒ بھی وہیں مقیم رہے۔ بعد ازاں 1970ء میں ادارہ علی گڑھ منتقل ہوا اور مولانا بھی اس کے ساتھ علی گڑھ چلے گئے۔ 1984ء میں بیماری اور ضعف کی وجہ سے انہوں نے ادارے سے باقاعدہ سبک دوشی اختیار کی۔
تلخیصِ تفہیم القرآن:
مولانا صدرالدین اصلاحیؒ کی ایک اہم علمی خدمت سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی معروف تفسیر ’’تفہیم القرآن‘‘ کی تلخیص ہے۔ جماعتِ اسلامی ہند کی طرف سے جب تفہیم القرآن کو مختصر صورت میں شائع کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو مولانا مودودیؒ نے اس کام کے لیے مولانا صدرالدین اصلاحیؒ کو موزوں سمجھا۔
تصنیف و تالیف:
مولانا صدرالدین اصلاحیؒ ایک صاحبِ قلم،عالم تھے۔ ان کی تصانیف میں قرآن، حدیث، اسلامی فکر، دعوت،اسلامی تحریک،معاشرت اور دینی تصورات سے متعلق متعدد موضوعات پر کتابیںملتی ہیں۔ان کی تحریروں کا نمایاں وصف یہ ہے کہ وہ دینی تصورات کو محض نظری بحث کے طور پر پیش نہیں کرتے بلکہ ان کے عملی تقاضوں کی طرف بھی توجہ دلاتے ہیں۔
وفات اور علمی ورثہ:
مولانا صدرالدین اصلاحیؒ نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ دین اور تحریکِ اسلامی کی خدمت میں گزارا۔ 13 نومبر 1998ء کو اعظم گڑھ، اتر پردیش میں ان کا انتقال ہوا۔ان کی وفات کے بعد بھی ان کا علمی سرمایہ زندہ ہے۔ ان کی تصانیف آج بھی قرآن فہمی، اسلامی فکر، دعوت اور تحریک کے طالب علموں کے لیے اہم ماخذ کی حیثیت رکھتی ہیں۔
فریضہ اقامت دین کے ساتھ مزید کتابیں
فریضہ اقامت دین کے ساتھ مولانا صدرالدین اصلاحی کی اسلام اور اجتماعیت بھی ضرور پڑھیں۔ اسی سلسلے کی راہ عمل اور محمد عربی ﷺ بھی کتاب نگر پر دستیاب ہیں۔ مزید کتابوں کے لیے ہماری اسلامی کتب کی کیٹیگری دیکھیں۔
فریضہ اقامت دین (Fareeza e Iqamat e Deen): Book Details
Fareeza e Iqamat e Deen is an Urdu book by Maulana Sadruddin Islahi. In fact, it reminds Muslims that a true life must have a true purpose. Moreover, it urges readers to keep that purpose at the centre of their lives. Besides that, the book appeared twice before without the author’s revision. As a result, this edition is fully revised.
Furthermore, the author simplified the language and added important discussions. Likewise, he removed some unnecessary parts and improved the order. Therefore, the book is now more useful than before. Meanwhile, it runs to 160 pages in a card cover binding. Finally, you can order Fareeza e Iqamat e Deen online from Kitaab Nagar. In addition, we deliver across Pakistan.
Why Read Fareeza e Iqamat e Deen (فریضہ اقامت دین)?
First, it asks a key question. Second, it answers it from the Quran and Sunnah. Third, the language is simple. Also, it suits study circles. Hence, you can read it chapter by chapter. Thus, it fits a busy routine. Similarly, it pairs well with Islam aur Ijtimaiyat. Notably, it focuses on purpose. Overall, it is a valuable book for every Muslim.

Reviews
There are no reviews yet.