مسلم سائنسدان سیریز گفٹ پیک 2
مسلم سائنسدان سیریز گفٹ پیک 2 بھی گفٹ پیک 1 کی طرح بارہ کتابوں پر مشتمل ہے، جن میں طب، تاریخ، فلسفہ اور ریاضی کے میدان میں نام پیدا کرنے والے مسلمان سائنسدانوں کی موٹیویشنل کہانیاں آسان اور دلچسپ انداز میں بیان کی گئی ہیں، تاکہ نئی نسل اپنے آباؤ اجداد کے علمی کارناموں سے واقف ہو سکے۔
اس گفٹ پیک میں شامل سائنسدان
- Thabit Bin Qurra ثابت بن قرۃ
- Ibn Nafis ابن نفیس
- Ibn Bajjah ابن باجہ
- Ibn Miskawayh ابن مسکویہ
- Al-Jahiz الجاحظ
- Qutbuddin Shirazi قطب الدین شیرازی
- Ibn Khaldun ابن خلدون
- Abu Nasr Farabi ابو نصر فارابی
- Ibn Baitar ابن بیطار
- Jabir Bin Sinan Al-Battani جابر بن سنان البتانی
- Abu Al-Qasim Al-Zahrawi ابو القاسم الزہراوی
- Abu Al-Wafa Buzjani ابو الوفا بوزجانی
ان میں سے ابن خلدون کو تاریخ و عمرانیات کا بانی مانا جاتا ہے، جبکہ ابو القاسم الزہراوی کو جدید سرجری کا باوا آدم کہا جاتا ہے۔ ان کے علاوہ ابن نفیس نے خون کی گردش کے بارے میں اہم دریافتیں کیں، جو طب کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوئیں۔
یہ کتابیں کیوں خریدیں
ہر کتاب صرف 20 صفحات کی ہے، جس سے بچوں کے لیے پڑھنا اور سمجھنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ مسلم سائنسدان سیریز گفٹ پیک 2 بچوں کو یہ باور کرواتی ہے کہ مسلمانوں نے طب، تاریخ اور علم کے ہر شعبے میں اہم کارنامے انجام دیے ہیں، اور یہ کتابیں اسکولوں، لائبریریوں اور گھر، تینوں جگہوں کے لیے موزوں ہیں۔
اگر آپ کے پاس گفٹ پیک 1 ابھی تک نہیں ہے تو اسے بھی ضرور دیکھیں، یا دونوں پیک ایک ساتھ رعایتی قیمت پر حاصل کرنے کے لیے مکمل 24 کتابوں کا سیٹ منتخب کریں۔ یہ گفٹ پیک 2 ابھی کتاب نگر سے آرڈر کریں اور اپنے بچوں کو علم اور تحقیق کے شوق سے روشناس کروائیں۔













Reviews
There are no reviews yet.