-35%
Back to products
Next product
Udaas Lamhy اداس لمحے
₨1,500.00 Original price was: ₨1,500.00.₨1,000.00Current price is: ₨1,000.00.
Qeemat قیمت
Rated 5.00 out of 5 based on 1 customer rating
(1 customer review) ₨1,950.00 Original price was: ₨1,950.00.₨1,270.00Current price is: ₨1,270.00.
Book Name: Qeemat
Writer: Brigadier Abd-ul-Rehman Tarrar
Size: 9.5 × 6.5
Pages: 404
(Illustrated with color maps)
Published by: Darulmushaf Publisher
Mirza Munir Baig Barlas –
”قیمت“ 2007ء میں سوات میں لڑی گئی اس جنگ کی کہانی ہے جو دنیا بھر میں انسدادِ دہشت گردی کی مہمات میں کامیاب ترین سمجھی جاتی ہے۔ ایسی جنگ جو کئی پہلوؤں کے پیش نظر بہت منفرد بھی تھی۔ جس میں وسائل کی کمی کے باوجود پاکستانی مسلح افواج، مقامی اور بین الاقوامی دہشت گردوں کے خلاف انتہائی دشوار گزار علاقے میں کامیاب ہوئی جب کہ عین اس وقت دنیا کی صف اول کی فوجوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا تھا۔ عبدالرحمان نے اس جنگ میں اپنے تجربات کو اپنی زبان اور بہت آسان فہم انداز میں بیان کیا ہے۔
قیمت میں جنگ سے متعلق کئی اسباق کی بھی نشان دہی کی گئی ہے جن سے ہر سطح پہ موجودہ اور مستقبل کی پاکستانی مسلح افواج ہی نہیں بلکہ ان سب کی قیادت بھی مستفید ہو سکتی ہے جنھیں اپنے ملک میں دہشت گردی کا سامنا ہے۔ یہ کتاب عسکری مضامین کے طلبا، ماہرین اور فوجی کمانڈروں کو ان پہلوؤں کی طرف متوجہ بھی کرتی ہے جن کے بغیر غیرروایتی جنگ لڑنا ناممکن ہے۔ کتاب میں پاکستان کو مستقبل میں در پیش چیلنجز کی طرف توجہ بھی دلائی گئی ہے جن میں بیرونی کی نسبت اندرونی اور روایتی سے زیادہ غیر روایتی خطرات اور ان کی سنگینی سے آگاہی ہوتی ہے۔
عبدالرحمن نے جنگ کی بدلتی ہوئی شکل کا مسلسل ذکر کر کے کوشش کی ہے کہ موجودہ اور مستقبل کی قیادت نہ صرف اس کو سمجھے بلکہ قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے بروقت اور درست
فیصلے کر کے ممکنہ تباہی و بربادی کا سدباب کر سکے۔
بریگیڈیئر عبدالرحمن میرے کلاس فیلو تھے اور وہ ایک انتہائی وضعدار دیانتدار وطن سے محبت رکھنے والے انتہائی شفیق اور بڑے بہادر نہ صرف لڑاکا آفیسر رھے ھیں بلکہ انتہائی پروفیشنل اور بہترین مینیجر بھی ھیں۔
اللہ سبحان و تعالٰی انہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائیں اور عافیت والی لمبی اور خوشحال اور کامران زندگی عطا فرمائے رکھیں۔
آمین یا رب العالمین
افواج پاکستان زندہ باد
پاکستان پائیندہ باد 🐅🇵🇰🐅