اپنی اس کتاب کے بارے میں ادھم شرقاوی کہتے ہیں:
“اے اللہ!
جب تُو نے اپنے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام سے فرمایا:
“اور لوگوں میں حج کا اعلان کر دو۔”
تو انہوں نے عرض کی: “اے میرے رب! میری آواز تو بہت کمزور ہے، وہ سب لوگوں تک کیسے پہنچے گی؟”
تو تُو نے فرمایا:
“اعلان کرنا تمہارا کام ہے، اور اسے لوگوں تک پہنچانا ہمارا!”
چنانچہ ان کی وہ آواز زمین کے آخری کناروں تک پہنچ گئی۔
اے میرے رب!
یہ کتاب بھی تیرا ایک ایسا ہی کمزور بندہ، جس کا دل بھی کمزور ہے اور آواز بھی، تیری رضا کی امید میں تیرے حضور پیش کر رہا ہے۔
اے اللہ! اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرما، اسے لوگوں تک پہنچا دے، اور اس کے ذریعے دلوں کو ہدایت، ایمان اور خیر کی روشنی عطا فرما۔ آمین۔

Reviews
There are no reviews yet.