*خاص نمبر ”دنیا کے قیدی“ میں تینوں ٹیمیں پہلی بار اکٹھی ہوئیں۔
* چھ معروف ہستیاں چھ ماہ تک کہاں غائب رہیں اور کیا کرتی رہیں۔۔۔؟ ایک خوفناک سوال۔۔۔جس کا جواب آپ کو آخر تک معلوم نہ ہو سکے گا۔
* انسپکٹر جمشید ،محمود، فاروق، فرزانہ ، پروفیسر داؤد اور خان رحمان اس مرتبہ ایک نامعلوم مقام پر پہنچے ہوئے تھے کیوں۔۔۔۔؟ پروفیسر داؤد کے سوا کسی کو معلوم نہ تھا۔
*ایک لانچ۔۔۔۔جس پر ایک پیٹی سوار تھی۔ پیٹی کھلی تو اس میں سے کیا برآمد ہوا۔۔۔؟ آپ مارے حیرت کے اچھل پڑیں گے۔
سمندر میں ایک ہولناک جنگ ۔۔۔۔لیکن یہ جنگ کا کے لیے تھی۔۔۔؟
* ناریلوں سے بنے ایک مکان میں انسپکٹر کامران مرزا اور انسپکٹر جمشید کو عجیب و غریب شکار۔
* ایک سنسنی خیز مہم ۔۔۔ہر موڑ پر ایک نئے انکشاف کا سامنا۔
* انسپکٹر جمشید ، محمود، فاروق، فرزانہ ، پروفیسر داؤد اور خان رحمان ایک عجیب ترین دوڑ لگاتے ہیں۔
* دوڑ کا یہ مقابلہ رے راٹا سے تھا۔۔۔اس دوڑ میں جیت کس کی ہوئی۔۔۔سنسنی خیز لمحات۔
* جب تین بڑے مجرم ان کے مقابل آئے۔
*شوکی برادرز سے ان کی ملاقات۔۔۔یہ منظر آپ کبھی نہیں بھول پائیں گے۔
* رے راٹا نے ان کے لیے کھانا بھیجا تو کھانے کے ساتھ بلی بھی تھی۔۔۔۔بلی ساتھ بھیجنے کی وجہ جان کر آپ مارے حیرت کے اچھل پڑیں گے۔
* سلاٹر سے یادگار جنگ۔۔۔۔کس نے لڑی؟
Reviews
There are no reviews yet.