ایک تجسس پرست نوجوان کی داستان حیات، جسے کیمیا گری(سونا بنانے کا فارمولا) کا جنون تھا اور اس راہ میں اسے قدم قدم پر ایک نئی دنیائے حیرت نظر آئی۔ اس کا جنون کیمیا گری کبھی اسے نیپال کی بھول بھلیوں میں لے گیا تو کبھی ہمالیہ کی وادیوں میں۔۔۔ اس سنسنی خیز مسافرت میں ایک روز پارس پتھر اس کے ہاتھ لگ گیا تو ایک دنیا اس کے پیچھے پڑ گئی۔ موت کے فرشتے لمحہ بہ لمحہ اس کے تعاقب میں رہنے لگے۔
کبھی وہ ہندوستان میں چھپتا رہا اور کبھی سر زمین عرب پر پناہ تلاش کرتا رہا، بالآخر اسرائیل میں جا پھنسا۔ اسرائیل نے اسے اپنا ایجنٹ بنانا چاہا۔ کیا وہ ان کا آلہ کار بن گیا؟
اسے صرف طاقت کے معرکے ہی درپیش نہیں تھے، قدم قدم پر اس کی ذہانت و فطانت کو بھی ایک آزمائش درپیش تھی۔ ہر موڑ پر ان دیکھے دشمن پیغام اجل کے ساتھ اس کے منتظر تھے۔
اس طویل داستان کی ہر سطر ایک واقعہ ہے۔ ایکشن، تجسّس اور حیرت انگیز واقعات سے بھرپور یہ لازوال کہانی کئی برس سلسلہ وار ”جاسوسی ڈائجسٹ“ میں شائع ہوتی رہی۔
ناول: مفرور (مکمل 6 حصے)
ناول نگار: اقلیم علیم
قیمت 6 حصے مکمل سیٹ: 1850 روپے ہوم ڈلیوری فری
ضروری وضاحت
یہ ”مفرور“ ڈائجسٹ سائز۔۔۔پیپر بیک۔۔۔۔اوریجنل ایڈیشن ہے۔ جو کتابیات پبلی کیشن کراچی سے شائع ہوا تھا۔۔۔ یہ اچھی حالت میں ہے۔۔(Untouch) ۔۔۔۔مطلب یہ antique edition ہے۔۔۔۔بہت سے احباب ان 6 حصوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں۔۔۔۔ہمیں”مفرور“ کے محدود سیٹ میسر آئے ہیں۔۔۔تو متلاشی احباب کے لیے یہ اشتہار لگایا گیا ہے،سیٹ بہت ہی محدود تعداد میں ہیں،اس لیے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہی ناول مل سکے گا۔یہ نایاب ناول گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے ابھی اپنا آرڈر پلیس کریں۔
Reviews
There are no reviews yet.