Login
Register
+92-370-6433939
+92-320-1449208
+92-42-37300590
Menu
Login
Register
0 items / ₨0.00
Kitaab Nagar
Select category
  • Select category
  • 30 % Discount
  • Adham Sharqawi Books in Pakistan
    • Rasail Series
  • All Books
  • Bachon Ka Kitab Ghar
  • Bundle Offers
  • Children Classic Stories
  • Children English Books
  • Darul Mushaf
  • Digest Novels
  • English Books
  • Faisal Shahzad Books
  • Farzeen Lehra Books
  • free-shipping
  • History
  • Horror
  • Ibn e Safi
    • Imran Series
    • Jasoosi Duniya
  • Inspector Jamshed Series
  • Inspector Kamran Mirza Series
  • Ishtiaq Ahmed Books & Novels
    • Ishtiaq Ahmed Bundle Offers
  • Ishtiaq Ahmed Islamic & History Books
  • Ishtiaq Ahmed Khas Numbers
  • Ishtiaq Ahmed Novels Bundle Offers
  • Ishtiaq Ahmed Story Books
  • Islamic Books
  • Jasoosi Books & Novels
  • Kawish Siddiqui Books
  • Learning Books
  • Magazine
  • Molana Anwar Ghazi Books
  • Motivational
  • Muhammad Faheem Aalam Books
  • Muslim Fateheen Series
  • Nimra Ahmad
  • Poetry
  • Politics
  • Pre-Booking
  • Seerat Books سیرت النبی کتاب
  • Shoki Brothers Series
  • Umera Ahmad Novels
  • Uncategorized
  • Urdu Comics
  • Urdu Fiction (Short Stories/Afsany)
  • Urdu Novles
  • Zafar G Books
HOW TO PAY
  • Download Catalogue
    • 📄 PDF Catalogue
    • 📊 CSV Catalogue
0 items / ₨0.00
  • Download Catalogue
    • 📄 PDF Catalogue
    • 📊 CSV Catalogue
Kitaab Nagar
HOW TO PAY
BOOKS CATEGORIES
  • Home
  • KITABNAGAR SHOWROOM
  • NEW RELEASE
  • BESTSELLERS
  • Contact
  • Shipping & Delivery Policy
زاد راہ - Zad e Rah by Maulana Jaleel Ahsan Nadvi, Urdu Hadith book cover
Click to enlarge
HomeIslamic Books زاد راہ
Previous product
آداب زندگی - Adab e Zindagi by Maulana Muhammad Yousuf Islahi, Urdu Islamic book cover
آداب زندگی ₨600.00
Back to products
Next product
راہ عمل - Rah e Amal by Maulana Jaleel Ahsan Nadvi, Urdu Hadith book cover
راہ عمل ₨600.00

زاد راہ

₨600.00

Author: Maulana Jaleel Ahsan Nadvi
Pages : 336
Price : Rs.600/-
Binding: Card Cover
Size : 5.5×8.5
ISBN : 9786277414146

Compare
Categories: All Books, Islamic Books, Motivational
Share
Facebook Twitter Google Email Pinterest
  • Description
  • Reviews (0)
  • Shipping & Delivery
Description

زاد راہ از مولانا جلیل احسن ندوی

زاد راہ مولانا جلیل احسن ندوی کا مرتب کردہ احادیث کا مقبول مجموعہ ہے۔ کتاب 336 صفحات پر مشتمل ہے اور کارڈ کور جلد میں دستیاب ہے۔ زاد راہ کا مقصد زندگی کے سفر کے لیے دینی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

زادِ راہ کا تعارف

دنیا ایک گزرگاہ ہے، انسانیت کے قافلے اس پر سے پیہم گزر رہے ہیں۔ پوری زندگی ایک مسلسل سفر ہے۔ ہر انسان مسافر ہے اور چارو ناچار زندگی کا سفر سبھی کو طے کرنا ہے۔ مسافر اپنے سفر کے لیے زادِ راہ کی فکر کرتا ہے، بغیر زادِ راہ کے سفر کرنے والا طرح طرح کی مشکلوں سے دوچار ہوتا ہے، اور بالآخر اپنی راہ کھوٹی کرتا ہے۔ زندگی کے مسافر کو بھی زادِ راہ چاہیے۔ عاجز نے یہ مجموعہ اس لیے تیار کیا ہے کہ وہ اور دوسرے لوگ اسے زادِ راہ بنائیں۔

اس مجموعہ میں بھی اسوۂ رسولﷺ اور اسوۂ صحابہ] کے دو مستقل باب ہیں، لیکن اس دفعہ اس ضمن کی بہت کافی چیزیں آ گئی ہیں اور بڑی حد تک طالب کی تسکین کا سامان مہیا ہو گیا ہے۔ نیز ایک مستقل باب جامع حدیثوں کا رکھا گیا ہے جس میں وہ حدیثیں جمع کر دی گئی ہیں جن میں بہ یک وقت مختلف باتیں حضور ﷺ نے ارشاد فرمائی ہیں۔ یہ ایک نئی چیز ہے۔

اپنے علم کی حد تک مُرتّب نے ایسی حدیثوں سے احتراز کیا ہے جو محدثین کے نزدیک پایۂ اعتبار سے ساقط ہیں۔

تشریح میں لمبی بحثوں سے پرہیز کیا گیا ہے۔

زبان عام فہم اور سلیس رکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مجموعہ سے اپنے بندوں کو نفع پہنچائے اور مُرتّب کے لیے اسے اپنی خوش نودی کا وسیلہ اور نجات کا ذریعہ بنائے۔رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔

—

تعارف مصنف

مولانا جلیل احسن ندوی رحمہ اللہ تعالیٰ

مولانا جلیل احسن ندوی ایک بلند پایہ عالم، عربی زبان و ادب کے ماہر، قرآن فہمی کا ذوق رکھنے والے صاحبِ علم اور کامیاب مدرس تھے۔ ان کی زندگی کا بڑا حصہ تعلیم و تدریس، تصنیف و تالیف اور تحریکِ اسلامی کی علمی و فکری خدمت میں گزرا۔

حالاتِ زندگی اور حصولِ علم

مولانا جلیل احسن ندوی ،۲۵ جنوری سن ۱۹۱۴ کو،ضلع اعظم گڑھ کے ایک گاؤں کرمینی(Karmaini) میں پیدا ہوئے۔ ابھی چار سال کی عمر تھی کہ فالج کے مرض میں مبتلا ہوگئے، لیکن جسمانی معذوری ان کے حصولِ علم کے عزم و حوصلے میں رکاوٹ نہ بن سکی۔ ابتدائی تعلیم بلریا گنج کے مڈل اسکول میں حاصل کی، بعد ازاں دینی علوم کی تحصیل کے لیے خود کو وقف کردیا۔چنانچہ مدرسہ کنز العلوم، ٹانڈہ میں داخلہ لیا، جہاں پہلے قرآن مجید حفظ کیا اور پھر فارسی و عربی کی تعلیم حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے جامعہ اسلامیہ، سورت کا رخ کیا اور وہاں درسِ نظامی کی تکمیل کی۔ بعد ازاں ۱۹۳۳ء میں دارالعلوم دیوبند تشریف لے گئے۔ وہاں مولانا اعزاز علی امروہوی سے ادب اور مولانا شبیر احمد عثمانی سے حدیث کا درس لیا۔عربی زبان و ادب میں مزید مہارت حاصل کرنے کے لیے دارالعلوم ندوۃ العلماء کا انتخاب کیا، جہاں مولانا محمد ناظم ندوی اور مولانا عبدالرحمن کاشغری ندوی سے استفادہ کیا۔ اس طرح مختلف علمی مراکز سے کسبِ فیض کرنے کے بعد آپ نے عملی زندگی میں تدریس کو اپنا میدانِ کار بنایا۔

تدریسی خدمات

مولانا جلیل احسن ندوی نے متعدد دینی اداروں میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ ان اداروں میں مدرسہ اشاعت العلوم بریلی، مدرسہ مصباح العلوم بریلی، مدرسۃ الاصلاح سرائے میر اعظم گڑھ، جامعہ کاشف العلوم ہزاری باغ بہار، جامعۃالرشاد اعظم گڑھ اور جامعہ دارالہدیٰ محمدنگر آندھرا پردیش شامل ہیں۔ زندگی کے آخری دور میں آپ جامعۃ الفلاح، بلریا گنج اعظم گڑھ سے وابستہ ہوگئے، جہاں آپ کی علمی و تدریسی صلاحیتوں سے ایک طویل عرصے تک استفادہ کیا جاتا رہا۔

علمی خدمات

مولانا جلیل احسن ندوی ان اہلِ علم میں شامل تھے جنہوں نے مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی دعوت پر تحریکِ اسلامی کے قافلے میں شمولیت اختیار کی۔ آپ ۱۹۴۲ کے اواخر میں جماعت اسلامی کے رکن بنے اور اپنی علمی صلاحیتوں کو تحریک کی فکری و دعوتی ضروریات کے لیے وقف کردیا۔مولانا مودودی نے جماعت کے لٹریچر کو عربی زبان میں منتقل کرنے کے لیے دارالعروبہ کے نام سے ایک شعبہ قائم کیا تو مولانا جلیل احسن ندوی کو بھی اس کام کی دعوت دی۔ چنانچہ آپ نے یہ دعوت قبول کی اور جماعت کے اہم علمی لٹریچر کو عربی قالب میں ڈھالنے کی ذمہ داری نبھائی۔ اس سلسلے میں آپ نے ’’قرآن کی چار بنیادی اصطلاحیں‘‘ اور ’’اسلام کا نظامِ حیات‘‘ کا عربی ترجمہ کیا۔ ان تراجم کے ذریعے جماعت اسلامی کے افکار و نظریات کو عربی خواں طبقے تک پہنچانے میں مدد ملی۔

عربی زبان و ادب میں مہارت

مولانا جلیل احسن ندوی کو عربی زبان و ادب پر غیر معمولی دسترس حاصل تھی۔ وہ عربی کے بلند پایہ ادیب اور زبان کے دقیق مباحث سے گہری واقفیت رکھنے والے صاحبِ علم تھے۔ مولانا عبدالحفیظ بلیاوی نے اپنی معروف عربی اردو لغت ’’مصباح اللغات‘‘ کی ترتیب، تصحیح اور نظرثانی کے سلسلے میں مولانا جلیل احسن ندوی کے بھرپور تعاون کا اعتراف کیا ہے۔عربی لغت نویسی سے بھی انہیں خصوصی دلچسپی تھی۔ وہ ’’لسان العرب‘‘ کے طرز پر ایک جامع عربی اردو لغت مرتب کررہے تھے، تاہم زندگی نے وفا نہ کی اور یہ علمی منصوبہ نامکمل رہ گیا۔ ان کی یہ کاوش عربی زبان سے ان کی گہری وابستگی اور لغت نویسی کے میدان میں ان کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔

تصانیف

مولانا جلیل احسن ندوی نے تصنیف و تالیف، علمی مضامین، تقاریر، مواعظ اور دروس کے ذریعے بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی تصانیف میں ’’راہِ عمل‘‘، ’’زادِ راہ‘‘ اور ’’سفینۂ نجات‘‘ خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ یہ تینوں کتابیں احادیث کے مجموعوں پر مشتمل ہیں اور انہیں غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔

وفات

مولانا جلیل احسن ندوی ۸ جولائی سن ۱۹۸۱ کو بمطابق ۵ رمضان ۱۴۰۱ ھجری کو داعی ٔ اجل کو لبیک کہتے ہوئے سفر آخرت پہ روانہ ہوئے۔اللہ تعالیٰ ان کی تربت پہ رحمت کی باران فرمائے آمین!

زاد راہ کے ساتھ مزید کتابیں

زاد راہ کے ساتھ مولانا جلیل احسن ندوی کی راہ عمل بھی ضرور پڑھیں۔ اسی سلسلے کی آداب زندگی اور محمد عربی ﷺ بھی کتاب نگر پر دستیاب ہیں۔ مزید کتابوں کے لیے ہماری اسلامی کتب کی کیٹیگری دیکھیں۔

زاد راہ (Zad e Rah) by Maulana Jaleel Ahsan Nadvi: Book Details

Zad e Rah is an Urdu collection of Hadith compiled by Maulana Jaleel Ahsan Nadvi. In fact, the title means provisions for the journey of life. Moreover, the book includes separate chapters on the example of the Prophet (PBUH) and his companions. Besides that, a special chapter gathers comprehensive Hadith. As a result, readers get practical guidance in one place.

Furthermore, the compiler avoided Hadith that scholars consider unreliable. Likewise, he kept the explanations short. Therefore, the book suits students and families. Meanwhile, it runs to 336 pages in a card cover binding. Finally, you can order Zad e Rah online from Kitaab Nagar. In addition, we deliver across Pakistan.

Why Read Zad e Rah (زاد راہ)?

First, it is easy to read. Second, the language is simple. Third, the explanations stay short. Also, each chapter has a clear theme. Hence, you can read it in small parts. Thus, it fits a busy routine. Similarly, it works well for group study. Notably, it focuses on character and conduct. Overall, it is a lasting guide for daily life.

Reviews (0)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “زاد راہ” Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shipping & Delivery

Related products

-36%Sold out
Meraj UL Nabi (S.A.W)
Compare
Quick View
Close

Meraj un Nabi (S.A.W) معراج النبی ﷺ

₨700.00 Original price was: ₨700.00.₨450.00Current price is: ₨450.00.
Read more
-30%Sold out
Rasul-Allah Ki Baten رسول اللہ ﷺ کی باتیں
Compare
Quick View
Close

Rasool Allah (S.A.W) Ki Baten رسول اللہ ﷺ کی باتیں

₨500.00 Original price was: ₨500.00.₨350.00Current price is: ₨350.00.
Read more
-21%
Compare
Quick View
Close

Nanhy Sahaba (R.A) ننھے صحابہ

₨700.00 Original price was: ₨700.00.₨550.00Current price is: ₨550.00.
Add to cart
-20%
Ali Murtaza Ki Baten by Ishtiaq Ahmed, علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی باتیں Urdu book cover
Compare
Quick View
Close

Ali Al-Murtaza (R.A) Ki Baten علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی باتیں

₨500.00 Original price was: ₨500.00.₨400.00Current price is: ₨400.00.
Add to cart
-20%Sold out
Compare
Quick View
Close

Umar Farooq (R.A) Ki Baten عمر فارق رضی اللہ عنہ کی باتیں

₨500.00 Original price was: ₨500.00.₨400.00Current price is: ₨400.00.
Read more
-20%
Seerat e Khatimul Mursaleen
Compare
Quick View
Close

Seerat e Khatimul Mursaleen سیرت خاتم المرسلین ﷺ

₨1,500.00 Original price was: ₨1,500.00.₨1,200.00Current price is: ₨1,200.00.
Add to cart
-33%
Compare
Quick View
Close

Rehmat Ki Barish رحمت کی بارش

₨450.00 Original price was: ₨450.00.₨300.00Current price is: ₨300.00.
Add to cart
-22%
Compare
Quick View
Close

Elam UL Quran اعلام القرآن

₨1,600.00 Original price was: ₨1,600.00.₨1,250.00Current price is: ₨1,250.00.
Add to cart

KITAB NAGAR

21- First Floor, Hadia Haleema Centre,
Ghazni Street, Urdu Bazar, Lahore

Working Days & Hours
Monday to Saturday — 10:00 AM to 7:00 PM

+92-370-6433939
+92-320-1449208
042-37300590
info@kitaabnagar.com
Order on WhatsApp

INFORMATION

  • Home
  • Kitaab Nagar Showroom
  • New Release
  • Bestsellers
  • Bachon Ka Kitab Ghar
  • Darul Mushaf
  • Team Kitaab Nagar
  • About Us

CUSTOMER CARE

  • Contact Us
  • Shipping & Delivery Policy
  • My Account
  • Privacy Policy
  • Terms & Conditions
We Accept
JazzCashEasypaisaBank Transfer

POPULAR CATEGORIES

  • Ishtiaq Ahmed Books & Novels
  • Inspector Jamshed Series
  • Bachon Ka Kitab Ghar
  • Islamic Books
  • Urdu Novels
  • Ibn e Safi & Imran Series
  • Umera Ahmad Novels
  • Rasail Series
Delivery across Pakistan Lahore in 1 to 3 days Mon to Sat, 10:00 AM to 7:00 PM Urdu Bazar, Lahore
Follow Us Kitab Nagar Darulmushaf Publisher Bachon Ka Kitab Ghar Children Literary Society Instagram
Copyright ©2026 KitaabNagar.com | All Rights Reserved

WhatsApp us

  • Menu
  • Categories
  • KITABNAGAR SHOWROOM
  • All Books
  • Bachon Ka Kitab Ghar
  • Ishtiaq Ahmed Books & Novels
  • Inspector Jamshed Series
  • Urdu Novles
  • Jasoosi Books & Novels
  • Islamic Books
  • Bundle Offers
  • History
  • Children English Books
  • All Books
  • Bachon Ka Kitab Ghar
    • Seerat Books سیرت النبی کتاب
    • Islamic Books
    • Urdu Comics
    • Children Classic Stories
    • Jasoosi Books & Novels
    • Learning Books
  • English Books
    • Children English Books
  • Ishtiaq Ahmed Books & Novels
    • Inspector Jamshed Series
    • Inspector Kamran Mirza Series
    • Shoki Brothers Series
    • Ishtiaq Ahmed Islamic & History Books
    • Ishtiaq Ahmed Story Books
    • Ishtiaq Ahmed Novels Bundle Offers
  • Faisal Shahzad Books
  • Farzeen Lehra Books
  • History
  • Horror
  • Kawish Siddiqui Books
  • Magazine
  • Molana Anwar Ghazi Books
  • Motivational
  • Muhammad Faheem Aalam Books
  • Muslim Fateheen Series
  • Poetry
  • Politics
  • Umera Ahmad Novels
  • Digest Novels
  • Urdu Fiction (Short Stories/Afsany)
  • Urdu Novles
  • Zafar G Books

Shopping cart

close
Scroll To Top