آؤ شاعری سیکھیں by Muhammad Usama Sarsari محمد اسامہ سَرسَری
Ao Shairi Sekhain آؤ شاعری سیکھیں by M. Usama Sarsari
is one of the best and most popular Urdu shairi / Shayari teaching guide book for every new learner of Urdu poetry.
اس کتاب میں فنِ شاعری کے نوآموز دوستوں کے لیے بالکل آسان انداز میں ایسے 20 اسباق ہیں، جنہیں حل کر کے وہ باآسانی شاعری کے اوزان اور دیگر فنیات سے واقف ہوسکتا ہے۔ حرف روی اور علمِ قافیہ کی روایتی تفصیل اور آسان تشریح۔
الفبائی کی ترتیب پر شاعری سے متعلق اہم اہم اصطلاحات کی تشریح۔ شاعری کے عیوب پر باضابطہ روشنی ڈالی گئی ہے۔
پوری وضاحت کے ساتھ یہ واضح کیا گیا ہے کہ شاعری کا وزن کہاں ٹوٹتا ہے اور کیسے خراب ہوتا ہے۔ دیکھنے میں آتا ہے کہ بہت سے لوگ اپنی شاعری کی مکمل اصلاح کروائے بغیر اپنا دیوان تک شائع کر دیتے ہیں، ایسے حضرات کے لیے یہ کتاب ایک گراں قدر تحفے سے کم نہیں۔
شاعری سے متعلق دل چسپ سوالات اور ان کے تشفی بخش جوابات۔
شعر اپنی ہی نظر کی تنقید پر گفتگو نہیں کر پاتا، جس کی وجہ سے وہ بہت کچھ سیکھنے سے رہ جاتا ہے۔ اس کتاب میں کچھ کاوشوں کو مکمل اصلاحی اور تنقیدی تبصروں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، جن کا مطالعہ ایک نئے یا پختہ شاعر کے لیے ازحد ضروری ہے۔
موجودہ دور کے استادِ فن کی جانب سے اصلاح و تنقیح کی متقاضی دل چسپ تحریروں سے آراستہ یہ کتاب آج کے ہر شاعر کے لیے ایک نعمتِ غیر مترقبہ ثابت ہوگی۔ ان شاء اللہ!















Ubaid ur rehman –
I love this book.