✍️ لکھاری بننے کے شوقین طلبہ و طالبات کے لیے معاون کتاب
یہ کتاب قلمی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے اور تحریر و صحافت کے میدان میں قدم رکھنے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیے نہایت مفید اور معاون ثابت ہوگی۔
٭ تحریر و صحافت کے شوقین دوستوں کے لیے نہایت آسان اور دل چسپ انداز میں 20 اسباق مرتب کیے گئے ہیں، جنھیں حل کرنے سے مضمون نگاری، کہانی نویسی اور کالم نگاری جیسے مختلف میدانوں میں قدم رکھنا آسان ہو جائے گا۔
٭ زبان کیسے سیکھی جائے؟ لفظ سے تحریر تک کا سفر کیسے طے کیا جائے؟ مطالعہ کن کتب کا اور کیسے کرنا چاہیے؟ ظاہری اور باطنی حواس کیا ہیں؟ ان تمام سوالات کے تسلی بخش جوابات اس کتاب میں موجود ہیں۔
٭ نظم و نثر کی مختلف اصناف کا تعارف۔
٭ ایک لکھاری اپنی تحریر کو کس طرح دل چسپ بنا سکتا ہے؟ اس حوالے سے مؤثر اور مفید رہنمائی۔
٭ غلطُ العام اور غلطُ العوام کی تفصیلی بحث اور زبان و بیان سے متعلق بہت سی اہم اور قابلِ فہم باتیں۔
٭ قلم، تحریر اور لکھاریوں سے متعلق اہم سوالات اور ان کے تشفی بخش جوابات۔
لکھنے کا شوق رکھنے والوں کے لیے یہ کتاب اپنی قلمی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ایک اچھا لکھاری بننے کی سمت میں ایک مفید رہنما ثابت ہو سکتی ہے۔


Reviews
There are no reviews yet.