’’داعی ٔاعظمﷺ‘‘ پہلی بار اپریل 1975ء میں ماہنامہ ذکریٰ رام پور کے ایک خصوصی نمبر کی حیثیت سے شائع ہوئی اور خدا نے اس کو اِس قدر مقبولیت عطا فرمائی کہ جلد ہی کتابی شکل میں بھی شائع کی گئی۔ لیکن اس کی کتابت وطباعت کتاب کی شایانِ شان نہ ہونے کی وجہ سے طبیعت پر ہمیشہ اثر رہا اور برابر یہ فکر رہی کہ اللہ تعالیٰ بندوبست فرمادے تو اس کو معیاری شان کے ساتھ فوٹو آفسٹ سے شائع کیا جائے۔
خدا کا شکر ہے کہ اُس نے اپنے خصوصی فضل وکرم سے اس کا انتظام فرمایا اور اب یہ کتاب فوٹو آفسٹ کی نہایت خوبصورت طباعت کے ساتھ آپ کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔پھراللہ نے کتاب پر نظرثانی کی توفیق بھی عطا فرمائی،نظرثانی میں مناسب حذف و ترمیم بھی ہوئی، مفید اضافے بھی کیے گئے اور اِس طرح اب یہ کتاب پہلے سے کہیں زیادہ اہم،قابلِ اعتماد، اور اثر انگیز ہوگئی ہے۔وَلِلہِ الْحَمْد۔
’’داعی ٔاعظمﷺ‘‘ زمانی ترتیب کے ساتھ نبی ﷺ کی زندگی پر کوئی مربوط اور مفصّل تصنیف نہیں ہے، بلکہ دعوت و تربیت کے پیشِ نظر ایک مختصر سا مجموعہ ہے۔نبی ﷺ کی جامع زندگی اور سیرت کے عظیم ذخیرے سے کچھ مؤثر، مستند اور ایمان افروز واقعات جمع کر کے سیرتِ رسولﷺ کے چارپہلوئوں کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔
حیاتِ رسولﷺ کے منتخب واقعات سے ترتیب دی ہوئی یہ مختصر کتاب دراصل ہراس مردِ مؤمن کی ضرورت ہے جورسول ﷺ کے مشن کو عام کرنے،آپﷺ کی لائی ہوئی تعلیمات کو پھیلانے اور اپنی زندگی کو ان تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کا عزم اور تڑپ رکھتا ہو۔
یہ کتاب چارابواب پر مشتمل ہے:ـ
پہلے باب ’’شانِ بندگی‘‘ میں نبی ﷺ کی عبادت وریاضت کے ولولہ انگیز واقعات اور صبح شام کی
مختلف دُعائیں جمع کی گئی ہیں۔
دوسرے باب’’داعیانہ تڑپ‘‘ میں نبی ﷺ کی پاک زندگی کے سب سے نمایاں پہلو پر گفتگو کی گئی ہے، جس کو قرآن پاک نے ان الفاظ میں بیان کیا ہے:
’’شاید آپ ﷺ تو اپنے آپ کو ان لوگوں کے پیچھے ہلاک ہی کرڈالیں گے، اس غم میں کہ یہ لوگ اس پیغام حق پر ایمان نہیں لاتے۔‘‘(الکہف)
تیسرے باب میں ’’مثالی کردار‘ ‘ میں آپﷺ کے دلآویز کردار کی کچھ ایمان افروز جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جن سے بے پناہ جوشِ عمل پیدا ہوتا ہے اور دل میں عشقِ رسول ﷺکی موجیں اٹھنے لگتی ہیں۔
چوتھے باپ’’تعلیم و تربیت‘‘ میں ایسے واقعات جمع کیے گئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ کا پیغمبرانہ انداز ِتربیت کس قدر فطری،مؤثر اور دلنشیں تھا۔
اللہ سے دُعا ہے کہ وہ اس مختصر تالیف کو زیادہ سے زیادہ شرفِ قبولیت بخشے، خاص طور پر ملّت کے شاہین بچّے اس سے بیش از بیش فائدہ اٹھائیں اور اس کی اشاعت پر تمام مراحل میں تعاون کرنے والوں کو اجر وانعام سے نوازے اور مُرتّب کے لیے اس کو ذخیرہ آخرت بنائے۔آمین!
داعی اعظمﷺ
₨320.00
Author: Maulana Jaleel Ahsan Nadvi
Price : Rs.320/-
Binding: Card Cover
Size : 5.5×8.5
ISBN : 9786277414115
Categories: All Books, Islamic Books, Motivational, Seerat Books سیرت النبی کتاب
Description
Reviews (0)
Be the first to review “داعی اعظمﷺ” Cancel reply

Reviews
There are no reviews yet.