Login
Register
+92-370-6433939
+92-320-1449208
+92-42-37300590
Menu
Login
Register
0 items / ₨0.00
Kitaab Nagar
Select category
  • Select category
  • 30 % Discount
  • Adham Sharqawi Books in Pakistan
    • Rasail Series
  • All Books
  • Bachon Ka Kitab Ghar
  • Bundle Offers
  • Children Classic Stories
  • Children English Books
  • Darul Mushaf
  • Digest Novels
  • English Books
  • Faisal Shahzad Books
  • Farzeen Lehra Books
  • free-shipping
  • History
  • Horror
  • Ibn e Safi
    • Imran Series
    • Jasoosi Duniya
  • Inspector Jamshed Series
  • Inspector Kamran Mirza Series
  • Ishtiaq Ahmed Books & Novels
    • Ishtiaq Ahmed Bundle Offers
  • Ishtiaq Ahmed Islamic & History Books
  • Ishtiaq Ahmed Khas Numbers
  • Ishtiaq Ahmed Novels Bundle Offers
  • Ishtiaq Ahmed Story Books
  • Islamic Books
  • Jasoosi Books & Novels
  • Kawish Siddiqui Books
  • Learning Books
  • Magazine
  • Molana Anwar Ghazi Books
  • Motivational
  • Muhammad Faheem Aalam Books
  • Muslim Fateheen Series
  • Nimra Ahmad
  • Poetry
  • Politics
  • Pre-Booking
  • Seerat Books سیرت النبی کتاب
  • Shoki Brothers Series
  • Umera Ahmad Novels
  • Uncategorized
  • Urdu Comics
  • Urdu Fiction (Short Stories/Afsany)
  • Urdu Novles
  • Zafar G Books
HOW TO PAY
  • Download Catalogue
    • 📄 PDF Catalogue
    • 📊 CSV Catalogue
0 items / ₨0.00
  • Download Catalogue
    • 📄 PDF Catalogue
    • 📊 CSV Catalogue
Kitaab Nagar
HOW TO PAY
BOOKS CATEGORIES
  • Home
  • KITABNAGAR SHOWROOM
  • NEW RELEASE
  • BESTSELLERS
  • Contact
  • Shipping & Delivery Policy
راہ عمل - Rah e Amal by Maulana Jaleel Ahsan Nadvi, Urdu Hadith book cover
Click to enlarge
HomeIslamic Books راہ عمل
Previous product
زاد راہ - Zad e Rah by Maulana Jaleel Ahsan Nadvi, Urdu Hadith book cover
زاد راہ ₨600.00
Back to products
Next product
داعی اعظم
داعی اعظمﷺ ₨320.00

راہ عمل

₨600.00

Author: Maulana Jaleel Ahsan Nadvi
Price: 600
Pages: 320
Binding: Card Cover
Size : 5.5×8.5
ISBN : 9786277414139

Compare
Categories: All Books, Islamic Books
Share
Facebook Twitter Google Email Pinterest
  • Description
  • Reviews (0)
  • Shipping & Delivery
Description

راہ عمل از مولانا جلیل احسن ندوی

راہ عمل مولانا جلیل احسن ندوی کا مرتب کردہ احادیث کا مجموعہ ہے۔ کتاب 320 صفحات پر مشتمل ہے اور کارڈ کور جلد میں دستیاب ہے۔ راہ عمل کا مقصد قاری کی اصلاح و تربیت ہے۔

کتاب:راہ عمل کا تعارف

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کی یہ سنت بڑی اہمیت کے ساتھ بیان ہوئی ہے کہ جو شخص ہدایت کا پیاسا ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے ہدایت کی راہ پر لگاتا ہے، اور جس کے اندر ہدایت کی پیاس نہیں ہوتی، اسے ہرگز ہدایت نہیں دیتا۔ وہ ایسا کبھی نہیں کرتا کہ مچھلی مانگنے والے کو سانپ دے دے، اور سانپ کے طلب گار کو مچھلی بخش دے۔ جب کوئی شخص چاہتا ہے کہ اسے ہدایت ملے تو اللہ اس کے ساتھ اس طرح کا معاملہ فرماتا ہے جس طرح کا معاملہ والد اپنے بچے اور شفیق استاد اپنے محنتی شاگرد کے ساتھ کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے اپنی راہ پر لگاتا ہے، اور راہ پر لگا کر چھوڑ نہیں دیتا، بلکہ اسے برابر اپنی طرف کھینچتا اور آگے بڑھاتا رہتا ہے۔ اس کے برعکس، جس کے اندر ہدایت کی طلب نہیں ہوتی، اللہ تعالیٰ اس سے بے پروا ہو جاتا ہے، اسے چھوڑ دیتا ہے کہ جس راہ پر چاہے چلے اور جس کھڈ میں چاہے، گرے۔

قرآن مجید، انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل ہوا ہے، اس سے روشنی صرف وہی پاتا ہے جس کے اندر ہدایت کی پیاس ہوتی ہے، لیکن جو شخص اپنی ہدایت کے لیے قرآن کے پاس نہیں جاتا، بلکہ محض ”علمی سیر“ کے طور پر اور ”معلومات میں اضافے“ کی غرض سے جاتا ہے تو ایسے آدمی کو قرآن سے کوئی راہ نمائی نہیں ملتی۔ یہی خاصیت حضور ﷺ کے ارشادات کے اندر بھی پائی جاتی ہے۔

اگر کوئی ہدایت کی نیت سے نبی ﷺ کی حدیث پڑھتا ہے تو اسے روشنی ملتی ہے، لیکن اگر کوئی حدیث کا مطالعہ ”علمی سیر“ اور ”معلومات میں اضافے“ کی غرض سے کرتا ہے تو اسے یہاں سے کوئی روشنی نہیں ملتی۔ ہدایت اور ضلالت کے بارے میں اللہ کی سنت یہی ہے، اور اللہ کی سنت نہیں بدلتی۔

یہ کتاب راہِ عمل حضور ﷺ کے ارشادات گرامی کا مجموعہ ہے اور اسے اصلاح وتربیت کے مقصد سے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کا مطالعہ علمی سیر کے طور پر یا محض معلومات بڑھانے کی نیت سے ہرگز نہ کیا جائے۔ احادیثِ نبی ﷺکو اس طرح پڑھنے میں بڑا گھاٹا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ صرف ترجمہ اور توضیح کا پڑھنا اور احادیث کے الفاظ نہ پڑھنا بڑی محرومی کی بات ہوگی۔ تیسری بات یہ کہ جو حدیث سامنے آئے اس پر ٹھہر کر غور کر لیا جائے تو یقین ہے کہ اصلاح و تربیت کے بہت سے ایسے پہلو بھی سامنے آئیں گے جو تشریح و توضیح کے ضمن میں بیان نہیں ہو سکے ہیں۔

اصلاح و تربیت کے محتاج یوں تو ہم سارے ہی مسلمان ہیں، لیکن اس کے سب سے زیادہ محتاج وہ لوگ ہیں جو دین کا کام کرنے اٹھیں، جنھوں نے یہ طے کیا ہو کہ بگاڑ کے اس زمانے میں اور بگڑے ہوئے ماحول میں حق کی شہادت کا کام کریں گے۔ یہ حق کی شہادت اور دین کی اقامت کا کام بڑی تیاری چاہتا ہے۔

 

—

تعارف مصنف

مولانا جلیل احسن ندوی رحمہ اللہ تعالیٰ

مولانا جلیل احسن ندوی ایک بلند پایہ عالم، عربی زبان و ادب کے ماہر، قرآن فہمی کا ذوق رکھنے والے صاحبِ علم اور کامیاب مدرس تھے۔ ان کی زندگی کا بڑا حصہ تعلیم و تدریس، تصنیف و تالیف اور تحریکِ اسلامی کی علمی و فکری خدمت میں گزرا۔

حالاتِ زندگی اور حصولِ علم

مولانا جلیل احسن ندوی ،۲۵ جنوری سن ۱۹۱۴ کو،ضلع اعظم گڑھ کے ایک گاؤں کرمینی(Karmaini) میں پیدا ہوئے۔ ابھی چار سال کی عمر تھی کہ فالج کے مرض میں مبتلا ہوگئے، لیکن جسمانی معذوری ان کے حصولِ علم کے عزم و حوصلے میں رکاوٹ نہ بن سکی۔ ابتدائی تعلیم بلریا گنج کے مڈل اسکول میں حاصل کی، بعد ازاں دینی علوم کی تحصیل کے لیے خود کو وقف کردیا۔چنانچہ مدرسہ کنز العلوم، ٹانڈہ میں داخلہ لیا، جہاں پہلے قرآن مجید حفظ کیا اور پھر فارسی و عربی کی تعلیم حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے جامعہ اسلامیہ، سورت کا رخ کیا اور وہاں درسِ نظامی کی تکمیل کی۔ بعد ازاں ۱۹۳۳ء میں دارالعلوم دیوبند تشریف لے گئے۔ وہاں مولانا اعزاز علی امروہوی سے ادب اور مولانا شبیر احمد عثمانی سے حدیث کا درس لیا۔عربی زبان و ادب میں مزید مہارت حاصل کرنے کے لیے دارالعلوم ندوۃ العلماء کا انتخاب کیا، جہاں مولانا محمد ناظم ندوی اور مولانا عبدالرحمن کاشغری ندوی سے استفادہ کیا۔ اس طرح مختلف علمی مراکز سے کسبِ فیض کرنے کے بعد آپ نے عملی زندگی میں تدریس کو اپنا میدانِ کار بنایا۔

تدریسی خدمات

مولانا جلیل احسن ندوی نے متعدد دینی اداروں میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ ان اداروں میں مدرسہ اشاعت العلوم بریلی، مدرسہ مصباح العلوم بریلی، مدرسۃ الاصلاح سرائے میر اعظم گڑھ، جامعہ کاشف العلوم ہزاری باغ بہار، جامعۃالرشاد اعظم گڑھ اور جامعہ دارالہدیٰ محمدنگر آندھرا پردیش شامل ہیں۔ زندگی کے آخری دور میں آپ جامعۃ الفلاح، بلریا گنج اعظم گڑھ سے وابستہ ہوگئے، جہاں آپ کی علمی و تدریسی صلاحیتوں سے ایک طویل عرصے تک استفادہ کیا جاتا رہا۔

علمی خدمات

مولانا جلیل احسن ندوی ان اہلِ علم میں شامل تھے جنہوں نے مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی دعوت پر تحریکِ اسلامی کے قافلے میں شمولیت اختیار کی۔ آپ ۱۹۴۲ کے اواخر میں جماعت اسلامی کے رکن بنے اور اپنی علمی صلاحیتوں کو تحریک کی فکری و دعوتی ضروریات کے لیے وقف کردیا۔مولانا مودودی نے جماعت کے لٹریچر کو عربی زبان میں منتقل کرنے کے لیے دارالعروبہ کے نام سے ایک شعبہ قائم کیا تو مولانا جلیل احسن ندوی کو بھی اس کام کی دعوت دی۔ چنانچہ آپ نے یہ دعوت قبول کی اور جماعت کے اہم علمی لٹریچر کو عربی قالب میں ڈھالنے کی ذمہ داری نبھائی۔ اس سلسلے میں آپ نے ’’قرآن کی چار بنیادی اصطلاحیں‘‘ اور ’’اسلام کا نظامِ حیات‘‘ کا عربی ترجمہ کیا۔ ان تراجم کے ذریعے جماعت اسلامی کے افکار و نظریات کو عربی خواں طبقے تک پہنچانے میں مدد ملی۔

عربی زبان و ادب میں مہارت

مولانا جلیل احسن ندوی کو عربی زبان و ادب پر غیر معمولی دسترس حاصل تھی۔ وہ عربی کے بلند پایہ ادیب اور زبان کے دقیق مباحث سے گہری واقفیت رکھنے والے صاحبِ علم تھے۔ مولانا عبدالحفیظ بلیاوی نے اپنی معروف عربی اردو لغت ’’مصباح اللغات‘‘ کی ترتیب، تصحیح اور نظرثانی کے سلسلے میں مولانا جلیل احسن ندوی کے بھرپور تعاون کا اعتراف کیا ہے۔عربی لغت نویسی سے بھی انہیں خصوصی دلچسپی تھی۔ وہ ’’لسان العرب‘‘ کے طرز پر ایک جامع عربی اردو لغت مرتب کررہے تھے، تاہم زندگی نے وفا نہ کی اور یہ علمی منصوبہ نامکمل رہ گیا۔ ان کی یہ کاوش عربی زبان سے ان کی گہری وابستگی اور لغت نویسی کے میدان میں ان کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔

تصانیف

مولانا جلیل احسن ندوی نے تصنیف و تالیف، علمی مضامین، تقاریر، مواعظ اور دروس کے ذریعے بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی تصانیف میں ’’راہِ عمل‘‘، ’’زادِ راہ‘‘ اور ’’سفینۂ نجات‘‘ خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ یہ تینوں کتابیں احادیث کے مجموعوں پر مشتمل ہیں اور انہیں غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔

وفات

مولانا جلیل احسن ندوی ۸ جولائی سن ۱۹۸۱ کو بمطابق ۵ رمضان ۱۴۰۱ ھجری کو داعی ٔ اجل کو لبیک کہتے ہوئے سفر آخرت پہ روانہ ہوئے۔اللہ تعالیٰ ان کی تربت پہ رحمت کی باران فرمائے آمین!

راہ عمل کے ساتھ مزید کتابیں

راہ عمل کے ساتھ مولانا جلیل احسن ندوی کی زاد راہ بھی ضرور پڑھیں۔ اسی سلسلے کی آداب زندگی اور فریضہ اقامت دین بھی کتاب نگر پر دستیاب ہیں۔ مزید کتابوں کے لیے ہماری اسلامی کتب کی کیٹیگری دیکھیں۔

راہ عمل (Rah e Amal) by Maulana Jaleel Ahsan Nadvi: Book Details

Rah e Amal is an Urdu collection of Hadith compiled by Maulana Jaleel Ahsan Nadvi. In fact, he arranged it for self-reform and training. Moreover, he advises readers to study it for guidance, not just for information. Besides that, he asks them to read the words of each Hadith too. As a result, readers can reflect and find lessons for their own lives.

Above all, the book speaks to people who want to serve the faith. Therefore, it suits students and families alike. Likewise, it pairs well with Zad e Rah. Meanwhile, it runs to 320 pages in a card cover binding. Finally, you can order Rah e Amal online from Kitaab Nagar. In addition, we deliver across Pakistan.

Why Read Rah e Amal (راہ عمل)?

First, it builds a habit of reflection. Second, the language is simple. Third, the explanations stay focused. Also, each Hadith invites self-review. Hence, you can read it in small parts. Thus, it fits a busy routine. Similarly, it works well for group study. Notably, it focuses on inner reform. Overall, it is a lasting guide for practical life.

Reviews (0)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “راہ عمل” Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shipping & Delivery

Related products

-22%
Compare
Quick View
Close

Elam UL Quran اعلام القرآن

₨1,600.00 Original price was: ₨1,600.00.₨1,250.00Current price is: ₨1,250.00.
Add to cart
-20%
Usman Ghani Ki Baten by Ishtiaq Ahmed, عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی باتیں Urdu book cover
Compare
Quick View
Close

Usman Ghani (R.A) Ki Baten عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی باتیں

₨500.00 Original price was: ₨500.00.₨400.00Current price is: ₨400.00.
Add to cart
-36%
Compare
Quick View
Close

Seerat Kahani (S.A.W) سیرت کہانی ﷺ

₨700.00 Original price was: ₨700.00.₨450.00Current price is: ₨450.00.
Add to cart
-20%
Siddiq Akbar Ki Baten by Ishtiaq Ahmed, صدیق اکبر کی باتیں Urdu book cover
Compare
Quick View
Close

Siddiq Akbar (R.A) Ki Baten صدیق اکبر کی باتیں

₨500.00 Original price was: ₨500.00.₨400.00Current price is: ₨400.00.
Add to cart
-50%
Compare
Quick View
Close

Dada Jan Ki Chhari دادا جان کی چھڑی

₨550.00 Original price was: ₨550.00.₨275.00Current price is: ₨275.00.
Add to cart
-24%
Compare
Quick View
Close

Chacha Raazi چچا رازی

₨550.00 Original price was: ₨550.00.₨420.00Current price is: ₨420.00.
Add to cart
-14%
Compare
Quick View
Close

Asaan Fiqh Kahaniyan آسان فقہ کہانیاں

₨700.00 Original price was: ₨700.00.₨600.00Current price is: ₨600.00.
Add to cart
-20%Sold out
Compare
Quick View
Close

Umar Farooq (R.A) Ki Baten عمر فارق رضی اللہ عنہ کی باتیں

₨500.00 Original price was: ₨500.00.₨400.00Current price is: ₨400.00.
Read more

KITAB NAGAR

21- First Floor, Hadia Haleema Centre,
Ghazni Street, Urdu Bazar, Lahore

Working Days & Hours
Monday to Saturday — 10:00 AM to 7:00 PM

+92-370-6433939
+92-320-1449208
042-37300590
info@kitaabnagar.com
Order on WhatsApp

INFORMATION

  • Home
  • Kitaab Nagar Showroom
  • New Release
  • Bestsellers
  • Bachon Ka Kitab Ghar
  • Darul Mushaf
  • Team Kitaab Nagar
  • About Us

CUSTOMER CARE

  • Contact Us
  • Shipping & Delivery Policy
  • My Account
  • Privacy Policy
  • Terms & Conditions
We Accept
JazzCashEasypaisaBank Transfer

POPULAR CATEGORIES

  • Ishtiaq Ahmed Books & Novels
  • Inspector Jamshed Series
  • Bachon Ka Kitab Ghar
  • Islamic Books
  • Urdu Novels
  • Ibn e Safi & Imran Series
  • Umera Ahmad Novels
  • Rasail Series
Delivery across Pakistan Lahore in 1 to 3 days Mon to Sat, 10:00 AM to 7:00 PM Urdu Bazar, Lahore
Follow Us Kitab Nagar Darulmushaf Publisher Bachon Ka Kitab Ghar Children Literary Society Instagram
Copyright ©2026 KitaabNagar.com | All Rights Reserved

WhatsApp us

  • Menu
  • Categories
  • KITABNAGAR SHOWROOM
  • All Books
  • Bachon Ka Kitab Ghar
  • Ishtiaq Ahmed Books & Novels
  • Inspector Jamshed Series
  • Urdu Novles
  • Jasoosi Books & Novels
  • Islamic Books
  • Bundle Offers
  • History
  • Children English Books
  • All Books
  • Bachon Ka Kitab Ghar
    • Seerat Books سیرت النبی کتاب
    • Islamic Books
    • Urdu Comics
    • Children Classic Stories
    • Jasoosi Books & Novels
    • Learning Books
  • English Books
    • Children English Books
  • Ishtiaq Ahmed Books & Novels
    • Inspector Jamshed Series
    • Inspector Kamran Mirza Series
    • Shoki Brothers Series
    • Ishtiaq Ahmed Islamic & History Books
    • Ishtiaq Ahmed Story Books
    • Ishtiaq Ahmed Novels Bundle Offers
  • Faisal Shahzad Books
  • Farzeen Lehra Books
  • History
  • Horror
  • Kawish Siddiqui Books
  • Magazine
  • Molana Anwar Ghazi Books
  • Motivational
  • Muhammad Faheem Aalam Books
  • Muslim Fateheen Series
  • Poetry
  • Politics
  • Umera Ahmad Novels
  • Digest Novels
  • Urdu Fiction (Short Stories/Afsany)
  • Urdu Novles
  • Zafar G Books

Shopping cart

close
Scroll To Top